وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے دورہ قطر کے دوران امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی ہے جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر امیر قطر نے پاکستان کے دورہ کی دعوت بھی قبول کی۔
شہباز شریف اور امیر قطر نے دوطرفہ باہمی مفاد کے وسیع تر امور پر گفت وشنید کی پاکستان اور قطر کے درمیان سرمایہ کاری سمیت دیگر شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر بھی سیرحاصل تبادلہ خیال کیا۔
امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے اپنے ملک کی ترقی میں پاکستانی محنت کشوں کی کاوشوں اور فیفا ورلڈ کپ کے کامیاب انعقاد پر پاکستانی سکیورٹی حکام کی کارکردگی کو سراہا۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اقوام متحدہ کے زیر اہتمام کانفرنس میں شرکت کے لیے قطر پہنچے ہیں۔
Soon after his arrival in Doha, Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif was received by the Amir of Qatar, Sheikh Tamim bin Hamad Al Thani, on the sidelines of the 5th United Nations Least Developed Countries (LDC) Conference being held in Doha, Qatar, today.#PMShehbazinQatar pic.twitter.com/EQ3ryXc8EN
— Prime Minister's Office (@PakPMO) March 5, 2023
ملاقات کے بعد جاری مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان پاکستان سے ہنرمند افراد کی قطر آمد کے طریقوں اور ذرائع بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
امیر قطر نے پاکستان کی ترقی میں قطر کا بھرپور تعاون اور حمایت جاری رکھنےکا اعادہ کیا اوروزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دورے کی دعوت قبول کرلی۔