’فیض چلا گیا، اب کیا کرے گا؟‘ آصف زرداری کا صادق سنجرانی سے مکالمہ

ہفتہ 30 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کے بیٹے اسجد محمود کے ولیمے کی تقریب میں سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے درمیان دلچسپ گفتگو ہوئی۔ آصف زرداری نے صادق سنجرانی سے سوال کیا کہ ’فیض چلا گیا، اب کیا کرے گا؟‘

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ تو ہیں ناں۔‘ سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ’میں تو ہوں میرے ساتھ تو کرتا رہا، (ہاتھ میز پر مارے ہوئے) یوں یوں یوں۔‘

آصف زرداری نے کہا کہ ’سیاست میں سوچا کر، ہمیشہ ان کی بادشاہی نہیں رہتی ہماری رہتی ہے۔‘

مولانا فضل الرحمان کے بیٹے کے ولیمے کی تقریب میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ، وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی، محمود خان اچکزئی، لیاقت بلوچ، راجا پرویز اشرف اور اکرم درانی سمیت کئی اہم شخصیات بھی شریک ہوئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی فلم فورم 2025: ریاض میں تیسرے ایڈیشن کا آغاز

بھارت میں آسٹریلوی خواتین کرکٹرز کے ساتھ نازیبا حرکت کا مرتکب شخص گرفتار

پاک فوج پوری قوم کے تعاون سے ہر خطرے کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی ، ڈی جی آئی ایس پی آر

روسی تیل خریدنے پر پابندیاں، ریلائنس انڈسٹریز کا معاہدوں پر ازسرِنو غور

خواتین جم کرتے کیا غلطیاں کرتی ہیں؟ تمنا بھاٹیا کے کوچ نے بتا دیا

ویڈیو

سعودی فلم فورم 2025: ریاض میں تیسرے ایڈیشن کا آغاز

سعودی عرب میں پاکستانی طلبا کے لیے کونسی اسکالرشپس دستیاب ہیں؟

کراچی میں کتنے کیمرے لگے ہیں، اگر کیمروں نے کام کرنا چھوڑ دیا تو چالان کیسے ہوگا؟

کالم / تجزیہ

سوات کا فرمان علی خان جس نے جدہ میں اپنی جان دے کر 14 زندگیاں بچائیں

پولیس افسران کی خودکشی: اسباب، محرکات، سدباب

آو کہ کوئی خواب بُنیں کل کے واسطے