خواتین جم کرتے کیا غلطیاں کرتی ہیں؟ تمنا بھاٹیا کے کوچ نے بتا دیا

ہفتہ 25 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف اداکارہ تمنا بھاٹیا کے فٹنس کوچ سدھارتھ سنگھ نے خواتین کو خبردار کیا ہے کہ وہ جم میں 3 عام مگر نقصان دہ غلطیوں سے بچیں، جو ان کی فٹنس کے نتائج کو متاثر کر سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کیمرے پر سب لڑکیاں اچھی نظر آتی ہیں، عبدالرزاق کا تمنا بھاٹیا سے متعلق پوچھے گئے سوال پر جواب

سدھارتھ سنگھ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بہت سی خواتین جم میں محنت تو کرتی ہیں لیکن چند بنیادی غلطیاں ان کی پیشرفت کو روکتی ہیں۔

انہوں نے پہلی غلطی یہ بتائی کہ خواتین اکثر ہر ہفتے اپنی ورزش کی روٹین بدل لیتی ہیں۔ ان کے مطابق مستقل مزاجی ہی نتائج کی کنجی ہے، اور بار بار روٹین بدلنا ترقی کو سست کر دیتا ہے۔

دوسری غلطی کے بارے میں سدھارتھ سنگھ نے کہا کہ دوسروں کی ورزش نقل کرنا نقصان دہ ہے۔ ہر جسم مختلف ہوتا ہے، اس لیے ورزش کا منصوبہ اپنی جسمانی ساخت کے مطابق ہونا چاہیے۔

تیسری غلطی انہوں نے بہت ہلکے وزن اٹھانے کو قرار دیا۔ فٹنس کوچ کے مطابق یہ تصور کہ ہلکے وزن ٹوننگ کے لیے اور بھاری وزن باڈی بلڈنگ کے لیے ہوتے ہیں، ایک پرانا اور غلط نظریہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تمنا بھاٹیا کا کرکٹر عبدالرزاق سے تعلقات پر بڑا انکشاف، خاموشی توڑ دی

 ان کا کہنا تھا کہ اگر آخری چند ریپس مشکل محسوس نہ ہوں تو وزن بہت ہلکا ہے۔

سدھارتھ سنگھ نے اس سے پہلے بھی ’تین ایسی ورزشیں‘ بتائی تھیں جو جسم کے کور حصے کے لیے نقصان دہ ہیں، جن میں سِٹ اپس، رشین ٹوسٹ اور سائیڈ بینڈ شامل ہیں۔

ان کی جگہ انہوں نے سائیڈ پلینک، ڈیڈ بگ اور پیلَوف پریس کرنے کا مشورہ دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مدینہ ہائی وے پر بس حادثے میں 42 بھارتی عمرہ زائرین جاں بحق

غزہ امن منصوبہ: حماس نے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرار داد کو مسترد کردیا

الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان

قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے گوگل ڈیپ مائنڈ مددگار، جانیں کیسے؟

سہ ملکی سیریز ٹرافی کی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں رونمائی کردی گئی

ویڈیو

جنرل فیض حمید کیس کا فیصلہ کب آئےگا، اور کتنی سزا کا امکان ہے؟

حکومت سیاسی درجہ حرارت میں کمی پر متفق، پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ جلد ہوگا، فواد چوہدری

گھر کے کچن سے فوڈ برانڈ تک کا سفر: چکوال کے جوڑے نے محنت سے مثال قائم کردی

کالم / تجزیہ

ایک بدزبان محبوب، بال ٹھاکرے

جنات، سیاست اور ریاست

سارے بچے من کے اچھے