پنڈی ٹیسٹ کو فیصلہ کن بنانے کے کوشش کرینگے: بابراعظم

بدھ 30 نومبر 2022
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی: پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کو فیصلہ کن بنانے کے کوشش کریں گے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی اچھی تیاری کی ہے، انگلینڈ کے خلاف محمد یوسف نے کافی رنز اسکور کیے، اس لیے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کے تجربے سے فائدہ حاصل کرتے رہتے ہیں۔

قومی کپتان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے شام تک پلیئنگ الیون کا اعلان کردیں گے، انگلینڈ کی پوری اسٹرینتھ کے خلاف کھیلنا چاہتےہیں اس لیے امید کرتے ہیں کہ انگلینڈ کے کھلاڑی جلد صحتیاب ہوں۔

بابر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی اور کپتانی کرنا فخر کی بات ہے لہٰذا اللہ نے کپتانی دی ہے تو اللہ ہی لےسکتاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہمیشہ شائقین کرکٹ محظوظ ہوتے دکھائی دیےہیں، راولپنڈی ٹیسٹ کو فیصلہ کن بنانے کے کوشش کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش کا کولمبو سیکیورٹی کانکلیو میں علاقائی سلامتی کے عزم کا اعادہ

فلپائن میں سابق میئر ’ایلس گو‘ کو انسانی اسمگلنگ پر عمرقید

آج ورلڈ ہیلو ڈے، لوگ یہ دن کیوں منانا شروع ہوگئے؟

یورپی خدشات کے باوجود یوکرین کا امریکی امن منصوبے پر آمادگی کا اظہار

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟

انقلاب، ایران اور پاکستان