پاکستان میں نشاط گروپ کی جیکو جے 8 پلگ اِن ہائبرڈ ایس یو وی متعارف ہونے کا امکان

منگل 17 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نشاط گروپ کی ذیلی کمپنی نیکس جن آٹو کی جانب سے پاکستان میں جیکو جے 8 پلگ اِن ہائبرڈ ایس یو وی متعارف کرانے کی تیاریاں کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تاہم کمپنی کی طرف سے تاحال اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

جیکو برانڈ چین کی چیری گروپ کے تحت کام کرتا ہے، جبکہ جے 8 پی ایچ ای وی کا پلیٹ فارم اور ہائبرڈ سسٹم چیری ٹیگو 9 پی ایچ ای وی سے ملتا جلتا ہے۔ دونوں گاڑیاں چیری کے ٹی ون ایکس پلیٹ فارم پر تیار کی گئی ہیں اور ایک جیسا ہائبرڈ پاور ٹرین استعمال کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ہنڈائی نشاط موٹرز کی پالیسیڈ ایس یو وی پاکستان میں متعارف

بین الاقوامی سطح پر جیکو جے 8 کو پہلی بار 2025 میں آسٹریلیا اور ملائیشیا جیسے ممالک میں پیٹرول ٹربو انجن کے ساتھ متعارف کرایا گیا تھا، جبکہ اس کا پلگ اِن ہائبرڈ ورژن اب مختلف ممالک میں پیش کیا جا رہا ہے۔ یہ گاڑی اس وقت انڈونیشیا میں دستیاب ہے اور سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، یورپ اور آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک میں بھی متعارف یا بکنگ کے لیے پیش کی جا چکی ہے۔

جیکو جے 8 پی ایچ ای وی ایک بڑی سات نشستوں والی ایس یو وی ہے جس میں 2+3+2 سیٹنگ ترتیب دی گئی ہے۔ گاڑی کی لمبائی تقریباً 4,820 ملی میٹر، چوڑائی 1,930 ملی میٹر اور اونچائی 1,710 ملی میٹر ہے، جبکہ وہیل بیس 2,820 ملی میٹر ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ہونڈا کی پہلی ہائبرڈ ایس یو وی کی بکنگ شروع، آپ بھی ٹیسٹ ڈرائیو کرکے دیکھیں

بین الاقوامی معیار کے مطابق اس گاڑی میں 1.5 لیٹر ٹربو پلگ اِن ہائبرڈ انجن دیا گیا ہے جو ملٹی موٹر سیٹ اپ اور ہائبرڈ ٹرانسمیشن کے ساتھ کام کرتا ہے۔ یہ نظام تقریباً 530 ہارس پاور اور 650 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتا ہے، جبکہ اسے آل وہیل ڈرائیو سسٹم کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔

اگر یہ گاڑی پاکستان میں متعارف کرائی گئی تو اس کا مقابلہ پریمیم ہائبرڈ ایس یو وی سیگمنٹ میں ہوگا، جہاں اس کا قریبی حریف چیری ٹیگو 9 پی ایچ ای وی ہوگا، جس کی ایکس فیکٹری قیمت اس وقت تقریباً ایک کروڑ 37 لاکھ روپے ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی