شمالی میکسیکو میں پایا جانے والا سانپ کینیڈا  کیسے پہنچا؟

پیر 1 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کینیڈین شہر اونٹاریو میں پھلوں اور سبزیوں کے کاروباری مرکز کے ایک کارکن کی اس وقت چیخیں نکل گئیں جب  اس نے میکسیکو سے آنے والے ’ٹومیٹلوں‘ کے ایک ڈبے میں حیرت انگیز طور پر سانپ کو دیکھا۔ سانپ میکسیکو سے اونٹاریو کینیڈا تک اسی ڈبے میں بند رہا اور سفر کرتا رہا۔

ٹورنٹو کینیڈا وائلڈ لائف سینٹرنے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ ٹرائے نامی فوڈ ٹرمینل کے ملازم نے مدد کے لیے وائلڈ لائف ہاٹ لائن پر اس وقت کال کی جب اس نے سبز ’ٹومیٹلوں‘ کا ڈبہ کھولا اور اس کی پہلی نظر ہی نارنجی اور بھورے رنگ کی شکل کے ایک سانپ پر پڑی۔

اس سانپ کی بعد میں شناخت شمالی میکسیکو کے علاقوں میں پائی جانے والی بلی کی آنکھوں والے سانپ کے طور پر کی گئی جو بظاہر میکسیکو سے کینیڈا پہنچنے والے سبزی اور پھلوں کے ڈبے میں کہیں سے گھس آیا تھا۔

پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے تصدیق کی ہے کہ سانپ کی صحت اچھی ہے لیکن وہ اب بھی اپنے آبائی گھر سے بہت دور ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم فی الحال اس حادثاتی مسافر کو اس کے اپنے آبائی علاقے میں واپس بھیجنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

باعزت واپسی کا سلسلہ جاری، 16 لاکھ 96 ہزار افغان مہاجرین وطن لوٹ گئے

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سعودی عرب 2034 میں ’سب سے دلچسپ ورلڈ کپ‘ منعقد کرنے کے لیے پرعزم

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ