ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

جمعرات 13 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعرات اور جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقے خشک رہیں گے، شمالی اور پہاڑی علاقوں میں شدید سردی، پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ اور ہلکی دھند جبکہ شمالی اور پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردی متوقع ہے۔

محمکہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم خشک رہنے کے ساتھ شدید سردی کا امکان ہے۔ رات کے اوقات میں درجہ حرارت مزید کم ہو سکتا ہے، جس کے سبب عوام کو سردیوں سے متعلق حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: شدید خشک سالی: رواں سال بارش نہ ہوئی تو تہران کو خالی کرانا پڑسکتا ہے، صدر مسعود پزشکیان

پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ کے امکانات ہیں۔ صبح اور رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند بھی پڑ سکتی ہے، جس کے باعث ڈرائیور حضرات سے محتاط رہنے کی درخواست کی گئی ہے۔

کم سے کم درجہ حرارت (گذشتہ 24 گھنٹے):
لیہہ: منفی 07°C
اسکردو: منفی 06°C

مزید پڑھیں: طوفانی بارش دمہ کے مریضوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے، تحقیق

گلگت اور زیارت: منفی 03°C
قلات: منفی 02°C
کوئٹہ اور استور: منفی 01°C

جمعرات اور جمعہ کے دوران صوبہ کے زیادہ تر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ مری، گلیات اور گرد و نواح میں سرد موسم کے ساتھ خشکی برقرار رہے گی۔

گلگت بلتستان اور کشمیر میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید سردی، جبکہ دن کے اوقات میں ہلکی دھوپ کے ساتھ موسم خوشگوار رہنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: محمکہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی نوید سنا دی

پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند اور سموگ کے باعث ٹریفک کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کی ہدایات:

عوام خصوصاً شمالی اور پہاڑی علاقوں میں رہنے والے افراد سردیوں سے بچاؤ کے اقدامات کریں، جبکہ ڈرائیور حضرات صبح اور رات کے اوقات میں دھند یا اسموگ کے دوران احتیاط کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ 35 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

ایران امریکا معاہدہ امن کی فتح ہے، پاکستان نے دنیا میں امن کے قیام میں کردار ادا کیا، بلاول بھٹو

ایران سے معاہدے کا دفاع، امن کا کوئی بھی معاہدہ اچھا ہوگا، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ

آزاد کشمیر میں ہنگامہ آرائی کی منصوبہ بندی،جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی لیک آڈیو کال سامنے آگئی

کان کنی تنازع خونریز تصادم میں بدل گیا، بی جے پی رہنما سمیت 3 افراد زندہ جل کر ہلاک

ویڈیو

وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط، پاکستان ثالث اور ضامن قرار

پاک سفارتکاری کی کامیابی، ایران امریکا امن معاہدے پر پشاور کے شہریوں کا خیرمقدم

اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی خصوصی ’رن فار فن ریس‘، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت

کالم / تجزیہ

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘

ویڈنگ ڈیٹیکٹیو یا خانگی جاسوسوں کے اچھوتے کام کا احوال

عین عشق کا المیہ