دھند شدید ہو تو کون سی احتیاطی تدابیر پر عمل ضروری ہوجاتا ہے؟

منگل 2 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مرطوب حالات میں اگر زمین کے قریب ہوا کافی حد تک ٹھنڈی ہو جائے تو ہوا میں موجود بخارات پانی کی چھوٹی بوندوں میں بدل جاتے ہیں۔ یہ بوندیں سطح زمین پر مرئیت (چیزوں کو دیکھنے کی صلاحیت) کو کم کرتی ہیں، اس عمل کو دھند کہا جاتا ہے۔

ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن کے مطابق دھند اس وقت ہوتی ہے جب ہوا میں معلق پانی کی بوندوں کی وجہ سے حد نگاہ 1 کلومیٹر سے کم ہو جاتی ہے۔

پاکستان میں دسمبر سے فروری کے درمیان موسم سرما میں دھند عام ہے، اس سال بھی جہاں ملک بھر کے مختلف علاقوں میں اسموگ اور دھند کا راج ہے وہاں اسلام آباد میں بھی رواں سال شروع ہوتے ہی دھند نے ڈیرے جما لیے ہیں۔

شدید دھند کی وجہ سے جہاں شہریوں کو سڑک پر گاڑی چلاتے مشکلات پیش آتی ہیں، حادثات میں انسانی جانیں جاتی ہیں، ایئرپورٹس سے پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہوجاتی ہیں، شہریوں کو اپنے اردگرد دیکھنے میں مشکل پیش آتی ہے، وہیں دھند سے آنکھوں میں انفیکشن اور دمے جیسی پھیلنے کا بھی خدشہ موجود رہتا ہے، ایسے میں ضروری ہے کہ شہری چند ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

احتیاطی تدابیر کیا ہیں؟

ہر مسئلے کا کوئی نہ کوئی حل ضرور ہوتا ہے، اسی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرکے دھند کے مضر اثرات سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

دھند میں گھر سے باہر نکلنے سے اجتناب کریں، اگر گھر سے باہر نکلتے بھی ہیں تو ماسک پہن کر نکلیں۔

دھند میں موجود گیسوں سے آنکھوں میں انفیکشن ہوسکتا ہے، اس لیے چشمے پہن کر گھر سے باہر نکلیں، کانٹیکٹ لینس کی بجائے نظر کی عینک کو ترجیح دیں۔

زیادہ سے زیادہ پانی پئیں اور گرم چائے کا استعمال کریں۔

باہر سے گھر آنے کے بعد اپنے ہاتھ ، چہرے اور جسم کے کھلے حصوں کو صابن سے دھوئیں۔
گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے بند رکھیں۔

گاڑی چلاتے ہوئے گاڑی کی رفتار دھیمی رکھیں اور حد نگاہ کم ہونے پر فوگ لائٹس کا استعمال کریں، ہیڈ لائٹ، بیک لائٹ آن کرنے کے ساتھ ساتھ اشارے بھی آن کرکے گاڑی چلائیں کیوں کہ ذرا سی بے احتیاطی سے آپ کی یا آپ کے پیاروں کی جان جا سکتی ہے۔

شدید دھند ہو جائے تو کسی ہوٹل یا پیٹرول پمپ پر رک جائیں۔ اگر سفر ناگزیر ہو تو دوران سفر اگلی پچھلی گاڑیوں میں محفوظ فاصلہ رکھیں اور دھند میں انتہائی ایمرجنسی کے علاوہ سڑک کے کنارے بھی گاڑی کھڑی نہ کریں۔

دھند میں گاڑی چلانے کے لیے گاڑی کے وائپر درست رکھیں اور شیشے صاف رکھیں۔

گاڑی چلاتے ہوئے ٹیپ ریکارڈ آن نہ کریں تاکہ ٹیپ ریکارڈ کی آوار آپ کا دھیان سڑک سے بھٹکا نہ دے۔

بازاروں، گلیوں یا سٹرکوں پر فالتو پھرنے سے گریز کریں، پیدل چلتے ہوئے ہمیشہ سڑک کے دائیں جانب پیدل چلیں۔ یادرکھیں کہ گاڑی سڑک کے بائیں جانب چلائی جاتی ہے، پیدل چلنے والے سڑک کے انتہائی دائیں جانب سڑک سے نیچے کچی جگہ یا فٹ پاتھ پر چلیں۔

پیدل چلنے والے اپنا رخ آنے والی ٹریفک کی طرف رکھیں تاکہ سامنے سے آنے والی گاڑیوں کو دیکھ کر اپنا بچاؤ کرسکیں اور سڑک پار کرنی ہو تو پہلے دائیں پھر بائیں دیکھ کر انتہائی احتیاط سے پار کریں۔ جہاں پیدل سڑک پار جانے کے لیے پُل موجود ہوتو پل سے ہی پار کریں۔

دھند میں گاڑی چلاتے ہوئے یا پیدل سفر کرتے وقت سگریٹ نوشی سے گریز کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی بھارت کیخلاف سنسنی خیز فتح، ایف 2 ڈبل وکٹ سیمی فائنل میں جگہ بنالی

ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ کی شادی کی 21ویں سالگرہ، وائٹ ہاؤس کی مبارکباد

فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو کا جلد پاکستان کے دورے کا اعلان

خیبرپختونخوا: مصنوعی ذہانت کے جدید ترین کیمروں سے لیس سیف سٹی منصوبہ، کیا قیامِ امن میں مدد ملے گی؟

کوئٹہ اور بالائی اضلاع میں برفباری کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟

ویڈیو

کوئٹہ اور بالائی اضلاع میں برفباری کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟

چکوال کی سائرہ امجد کا منفرد آرٹ: اسٹیل وول اور ایکرلیک سے فطرت کی عکاسی

وی ایکسکلوسیو: پی ٹی آئی دہشتگردوں کا سیاسی ونگ ہے اسی لیے اس پر حملے نہیں ہوتے، ثمر بلور

کالم / تجزیہ

کیمرے کا نشہ

امریکی خطرناک ہتھیار جس نے دیگر سپرپاورز کو ہلا دیاٖ

گل پلازہ کی آگ سے بننے والے دائرے