اسموگ صورتحال میں بہتری کے بعد حکومت پنجاب نے عائد پابندیاں اٹھالیں

جمعہ 1 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب میں اسموگ کی صورتحال میں بہتری کے بعد پابندیاں اٹھا لی گئیں، ادارے، مارکیٹیں، بازار، ریسٹورنٹس اور بزنس ہاؤسز کل اور پرسوں معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

پابندیوں کے خاتمے کا فیصلہ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے انسداد  اسموگ کے اجلاس میں اسموگ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا۔

اسموگ کی صورتحال میں بہتری کے پیش نظر وزیراعلیٰ نے اس حوالے سے عائد پابندیاں کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ادارے، مارکیٹیں، بازار، ریسٹورنٹس اور بزنس ہاؤسز کل اور پرسوں معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ جب کہ  18دسمبر سے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں میں موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔

وزیراعلیٰ نے سڑکوں کی صفائی اور پانی کے چھڑکاؤ کا عمل بدستور جاری رکھنے کی ہدایت کیساتھ حکم دیا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کیا جائے اور ٹائر جلانے والی فیکٹریوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اسموگ میں کمی کے لیے جو کچھ انسانی بس میں ہے وہ اقدام اٹھارہے ہیں۔ پوری کوشش ہے کہ ایئر کوالٹی انڈیکس کم سے کم رہے۔

اجلاس میں ماہرین ماحولیات اور صحت نے  اسموگ میں کمی اور  اسموگ کے مضر اثرات سے بچانے کے لیے تجاویز پیش کیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں