عامر خان کے داماد اپنی شادی میں مختصر کپڑے پہن کر کیوں آگئے؟

جمعرات 4 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے اپنی فلموں میں مختلف انداز اپنائے، منفرد حلیے اور روپ اپنا کر انہوں نے اپنے مداحوں کو ہمیشہ چونکا دیا لیکن ان کے داماد بھی ان سے کم نہ نکلے اور اپنی شادی میں بنیان اور شارٹس پہن کر آگئے جس سے انہوں نے سب کو ہی چونکا دیا۔

اداکار عامر خان کی بیٹی ایرا خان کی اپنے منگیتر نوپور شیکھرے سے شادی ہوگئی۔ عامر خان کے داماد نے اپنے خاص دن کے لیے ایسا حلیہ اپنایا کہ سب دھنگ رہ گئے، انہوں نے نکاح کی تقریب کے دوران صرف ایک سیاہ بنیان اور سفید شارٹس پہنی جو کہ حیران کن چیز تھی۔

ایرا خان اور نوپور شیکھرے نے قریبی دوستوں اور اہل خانہ کی موجودگی میں اپنی شادی رجسٹر کروائی۔ انسٹاگرام پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں ایرا اور نوپور کو شادی کی رجسٹریشن کی دستاویزات پر دستخط کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

ایرا نے اپنے خاص دن کے لیے سفید لباس کا انتخاب کیا، جبکہ نوپور روایتی لباس پہننے کے بجائے سیاہ بنیان اور سفید شارٹس میں نظر آئے۔ عامر خان اور رینا دتہ بھی تقریب میں موجود تھے اور جوڑے کے پیچھے کھڑے ہو کر خوشی کا اظہار کرتے رہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

اس دوران عامر خان کی سابق اہلیہ کرن راؤ کو بھی اسٹیج پر دیکھا گیا، انہوں نے سنہری ریشمی ساڑھی پہن رکھی تھی، جسے انہوں نے سبز بلاؤز کے ساتھ جوڑا ہوا تھا۔ تقریب کے دوران وہ اس خاص لمحے کو اپنے موبائل میں قید کرتی دیکھائی دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟