عامر خان کے روٹھے بھائی مان گئے، وہ ناراض کیوں تھے؟

ہفتہ 17 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے ممتاز اداکار عامر خان اور ان کے چھوٹے بھائی فیصل خان ایک طویل عرصے بعد اکٹھے دکھائی دیے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے مابین اختلافات ختم ہوگئے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق دونوں بھائی اپنی والدہ زینت حسین کی سالگرہ کی تقریب میں ایک ساتھ موجود تھے اور تقریب کے دوران دونوں کی ایک دوسرے سے بغلگیر ہونے والی تصویر کے علاوہ دیگر تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں۔

کچھ اور تصاویر میں دکھایا گیا کہ عامر خان (محمد عامر حسین خان) اپنے چھوٹے بھائی کو آتے ہی سلام کرتے ہیں اور پھر انہیں گلے لگاتے ہیں۔ عامر خان اور ان کے  بھائی فیصل خان نے سنہ 2000 میں ریلیز ہونے والی فلم ’میلہ‘ میں اکٹھے کام کیا تھا۔ لیکن اس فلم کے وقت کے فیصل خان اور اب کے فیصل خان دیکھنے میں بالکل مختلف نظر آتے ہیں جو ممکن ہے انہیں درپیش کچھ صحت کے مسائل کے باعث بھی ہو۔

مذکورہ تصاویر عامر خان کی بہن نکہت ہیگڈے کی طرف سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئیں۔ عامر خان پیلے رنگ کے کرتے اور لال شلوار میں اپنی والدہ کے ساتھ کھڑے نظر آ رہے ہیں۔ فیصل خان سیاہ شرٹ اور سفید پینٹ میں ملبوس ہیں۔ عامر خان ایک اور بہن فرحت خان سمیت چاروں بہن بھائی تصویر میں اپنی والدہ کے اکٹھے دکھائی دیے۔

دونوں بھائیوں کے تعلقات کافی عرصے سے کشیدہ تھے۔ فیصل خان اس سے قبل اپنے بھائی عامر خان کے خلاف کئی الزامات لگا چکے ہیں۔ انہوں نے پچھلے سال کہا تھا کہ انہیں ایک بار عامر خان نے انہں ‘پنجرے’ میں قید کردیا تھا۔ فیصل خان نے سنہ 2007 میں اپنے خاندان کے ساتھ قانونی جنگ بھی لڑی تھی۔

Why doesn't one write it as Faisal Khan's brother Aamir Khan?', asks Faisal  Khan as he talks about breaking out of the superstar's shadow | Hindi Movie  News - Bollywood - Times

عدالت کے فیصلے کے بعد سنہ 2008 میں ہندوستان ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل خان نے دعویٰ کیا تھا کہ ’سچ کہوں تو میں کبھی بیمار نہیں تھا اور اب تک جو کچھ کہا گیا ہے وہ قیاس آرائی پر مبنی تھا اور ایسی باتیں میرے بڑے بھائی عامر خان اور خاندان کے دیگر افراد نے پھیلائی تھیں۔‘

فیصل خان کا اس وقت یہ بھی کہنا تھا کہ درحقیقت انہیں اغوا کرکے گھر میں نظر بند کردیا گیا تھا اور انہیں ناپسندیدہ ادویات دی جاتی تھیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ’فیصلے کے دن جج نے اعلان کیا کہ میں کسی بیماری میں مبتلا نہیں ہوں اور یہ کہ میں نارمل ہوں اور اپنی زندگی کو سنبھالنے کے قابل ہوں اس لیے میرے ساتھ ایک عام آدمی کی طرح سلوک کیا جانا چاہیے‘۔

ان اختلافات اور ’بدگمانیوں‘ کے پیش نظر فیصل خان اپنے بڑے بھائی سے خاصے ناراض رہے جس کے باعث ان کے درمیان میل جول ختم ہوچکا تھا۔

تاہم اب والدہ کی سالگرہ کے موقع پر فیصل خان کا بھائی بہنوں کے ساتھ اکٹھا ہونا یہ ظاہر کرتا ہے کہ ان کے تعلقات سب خصوصاً عامر خان کے ساتھ ٹھیک ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp