فاسٹ باؤلر اس لیے بناکہ میں اپنی والدہ پر گیا ہوں،شعیب اختر

منگل 7 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے اپنی والدہ کے حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بہت تیز دوڑتی تھیں اور اسی وجہ سے میں بھی فاسٹ باؤلر بنا۔ چونکہ جینز کی وجہ سے انسان ہمیشہ اپنی والدہ جیساہی ہوتا ہے۔

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر کاکہنا تھا کہ لوگ مجھے کہتے ہیں تیرا بیٹا توکرکٹر ہی بنے گا تو میں نے کہا بھئی یہ تو اپنی ماں جیسا ہی بنے گا۔

شعیب اختر نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ مجھے میری والدہ نے بتایا کہ ان کو بارش میں تیز بھاگنا بہت پسند تھا اور پہاڑوں سے ہاتھ کھول کردوڑتی تھیں جیسے اڑنے لگی ہیں۔

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ میری والدہ میں بہت ہمت اور برداشت تھی اورکسی بھی مشکل میں وہ برداشت اور حوصلے سے کام لیتی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو 26 نومبر سے بھی زیادہ سخت کارروائی کا سامنا ہوگا، طلال چوہدری

بنگلہ دیش: جماعتِ اسلامی کی قیادت میں انتخابی اتحاد، 253 نشستوں پر انتخابی معاہدہ طے

دھند کے باعث پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر

بلوچستان کے علاقے خاران میں مسلح افراد کا تھانے اور بینکوں پر دن دہاڑے حملہ، ویڈیوز وائرل

ریل کی پٹریوں سے جنم لینے والا قصبہ، جہاں کی سیر سیاحوں کا خواب بن گیا

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘