گزشتہ روز پاکستان بھر میں صارفین کو فیس بک، یوٹیوب، انسٹاگرام اور ایکس کی سروسز تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑاجبکہ انٹرنیٹ کی کم اسپیڈ کی شکایات بھی سامنے آئیں۔
سوشل میڈیا صارفین اور مقامی صحافیوں کے مطابق یہ تعطل اس وقت سامنے آیا جب پاکستان تحریک انصاف عام انتخابات کے لیے فنڈز جمع کرنے کے لیے ایک ٹیلی تھون کانفرنس کر رہی تھی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان تحریک انصاف کے ورچوئل جلسے کے دوران بھی صارفین کو انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سائٹس کی بندش کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ اس بار بھی پاکستان تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ یہ بندش بھی ان کے ورچوئل فنڈ ریزنگ کی وجہ سے تھی۔
This our second time hosting a virtual event and once again expired caretaker government has interrupted internet service across Pakistan. This only cause damage to Pakistan! #PTIFundraisingTelethon https://t.co/W9pyXzRr6A
— PTI (@PTIofficial) January 7, 2024
جہاں سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر صارفین حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں وہیں معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی نے بھی ٹویٹر کا رخ کیا اور حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا ہے’ کیا ان لوگوں کو اندازہ ہے کہ انٹرنیٹ بند ہونے کی وجہ سے فری لانسرز پیسے اور نوکریوں سے محروم ہو جاتے ہیں؟ اس انٹرنیٹ کی بندش کی وجہ سے کچھ کامیاب فری لانسرز اور تاجروں کا درحقیقت لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہوگیا ہے۔
Do these people have any idea that freelancers lose money and jobs because of this internet shutdown nonsense? Some successful freelancers and traders actually lose millions of dollars. #InternetShutDown
— Ducky Bhai (@duckybhai) January 7, 2024
پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل اکاؤنٹ نے ڈکی بھائی کی ٹویٹ کو ری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ’ڈکی بھائی نے ایک اہم بات کی ہے، سنسر شپ کی وجہ سے لوگوں کی نوکریاں جارہی ہیں، ہمارے حکمران خود غرض ہیں اور ہم نے ان سے جلد از جلد چھٹکارا حاصل کرنا ہے‘۔
Important point raised by @duckybhai – censorship is costing people jobs! Selfish rulers we have currently, hope we get rid of them soon. #PTIFundraisingTelethon https://t.co/Z0elYCJAkH
— PTI (@PTIofficial) January 7, 2024
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش کی وجہ سے فری لانسرز اور آئی ٹی کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کا اربوں کا نقصان ہوا۔ صارفین کا کہنا ہے کہ بات بات پر انٹرنیٹ بند کرنا نہ صرف پاکستان کی معیشت کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں کام کرنے والے پاکستانی فری لانسرز کے لیے مشکلات کا باعث بھی ہے۔