بھارتی بولر روی ایشون جاوید میانداد کے مداح نکلے

منگل 9 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی کرکٹر روی ایشون نے سابق پاکستانی لیجنڈ جاوید میانداد کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک صارف نے روی ایشون کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ جاوید میانداد اسپن کھیلنے کے ماہر تھے، آج کے بیٹرز میں ان کی آدھی مہارت بھی نہیں ہے۔

جس پر بھارتی آف اسپنر روی ایشون نے جواب دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ میں آپ کے نقطہ نظر سے بالکل متفق ہوں، وہ ایک شاندار کرکٹر تھے تاہم اس دور میں اس چیز جو مشکل کا سبب بنتی ہے وہ (ڈی آر ایس) ہے لیکن میں سمجھتا ہوں وہ بولر کےخلاف یہ جنگ جیت جاتے۔

واضح رہے کہ جاوید میانداد کا بھارت کے خلاف ون ڈے میچوں میں شاندار ریکارڈ ہے، انہوں نے روایتی حریف کےخلاف 35 مقابلے کھیلے جس میں 1 ہزار 175 رنز بنائے۔ عظیم کرکٹر کی اوسط بھارت کیخلاف 51.08 جبکہ اسٹرائیک ریٹ 72.44 کا تھا، جس میں 6 نصف سنچریاں اور 3 سنچریاں شامل تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سعودی عرب 2034 میں ’سب سے دلچسپ ورلڈ کپ‘ منعقد کرنے کے لیے پرعزم

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ