پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں تمام سیاسی جماعتوں کا بھرپور مقابلہ کرے گی اور انہیں شکست دے کر دکھائے گی، کامیابی پیپلزپارٹی کی ہی ہو گی کیوں کہ کوئی جیل سے نکلنے کے لیے اور کوئی جیل سے بچنے کے لیے الیکشن لڑ رہا ہے۔
Related Posts
جمعرات کو فیصل آباد میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کچھ قوتوں نےسوچاتھاکہ وہ پیپلزپارٹی کوختم کردیں گی۔ وہ سمجھتے تھے ذوالفقارعلی بھٹو اور بے نظیر کو شہید کرکےغریب کی آواز بند کردیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ سب کو پیغام دینا چاہتا ہوں ہم ڈرنے والے نہیں، پورے پاکستان کو بتائیں گے کہ پنجاب میں جیالے زندہ ہیں، ہم تمام سیاسی جماعتوں کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔
پاکستان کے عوام سے میرا وعدہ ہے کہ آئندہ انتخابات میں کامیابی کے بعد 5 سال کے دوران آپ کی تنخواہ دگنی، تین سو یونٹ مفت بجلی، مفت و معیاری تعلیم، تمام ضلع میں مفت علاج کے ادارے، پکے گھروں کی تعمیر، مالکانہ حقوق کی فراہمی، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اضافہ، کسان، مزدور اور یوتھ… pic.twitter.com/gm6KMvW6Es
— PPP (@MediaCellPPP) January 11, 2024
بلاول بھٹو نے کہا کہ اشرافیہ کی جماعتوں کو اس صوبے اور ملک پرمسلط کیا گیا، جب بھی یہ حکومت میں آتے ہیں ظلم کرتے ہیں، ملکی معاشی ابتر حالات تاریخی سطح پر پہنچ چکے ہیں۔
کوئی جیل سے نکلنے اور کوئی جیل سے بچنے کے لیے الیکشن لڑ رہا ہے
ان کا کہنا تھا کہ اشرافیہ کی غریب دشمن سیاسی جماعتوں کو پنجاب اور ملک پر مسلط کیا گیا، تمام سیاسی جماعتوں کا مقابلہ کر کے دکھائیں گے۔ کیوں کہ کوئی جیل سے نکلنے اور کوئی جیل سے بچنے کے لیے الیکشن لڑ رہا ہے، یہ لوگ الیکشن لڑ کر ذاتی مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے کہ وہ عوام کو حقوق دینے کے لیے الیکشن لڑ رہی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، ہم پنجاب میں سیاسی جماعتوں سے اپنا حق چھینیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ گھر گھر جاکر بتائیں آپ کی تنخواہ اور آمدنی کوڈبل کریں گے، پی پی کی حکومت بنے گی تو 300 یونٹ بجلی غریبوں کو مفت ملےگی۔
انہوں نے کہا کہ عوام سے وعدہ ہے کہ پیپلزپارٹی کو موقع ملا تو 30 لاکھ گھر بنائیں گے، کچی آبادیاں ریگولرائز کریں گے، کسانوں کو مالی مدد اور انشورنس بھی دلائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے سیاستدان جب بھی بیمار ہوتے ہیں لندن جاکےعلاج کراتے ہیں، اب آپ میری حکومت بنائیں تو ان سیاستدانوں کو دور نہیں جانا پڑے گا، ہم ان سیاستدانوں کے لیے دل کے علاج کا بندوبست کرلیں گے۔