’ہمت و حوصلے سے امید یقین میں بدلتی ہے‘،وزیراعلیٰ پنجاب کا ’امید کے عالمی دن‘ پر پیغام

ہفتہ 12 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نے ’امید کے عالمی دن‘ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمت و حوصلہ ہو تو امید کی روشنی یقین کا چمکتا سورج بن جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ایک ایسا جذبہ ہے جو ہمیں آگے بڑھنے کی طاقت دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں انقلابی بہتری اور اقدامات کیا ہیں؟

مریم نواز نے کہا کہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ مشکلات اور چیلنجز کے باوجود امید کا دامن کبھی نہیں چھوڑنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ جلد فلسطین اور کشمیر کے عوام پر آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) عوام کی امید بن چکی ہے اور ہم پاکستانی قوم کی امیدوں پر پورا اترنے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے پنجاب کے عوام کو صحت کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی، ہر بچہ لیپ ٹاپ، ہونہار اسکالرشپ اور بہترین تعلیم حاصل کرے گا، ہر بے گھر کو اپنی چھت نصیب ہوگی، اور ہر کسان خوشحال ہوگا۔

مریم نواز نے کہا کہ امید ہمیں مایوسی کے اندھیروں میں بھی روشنی کی کرن کی تلاش کی آس دلاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو یہی امید تھی کہ مسلم لیگ (ن) آئے گی تو لیپ ٹاپ، اسکالرشپ اور مفت ادویات ملیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اہم سیٹلائٹ کے مدار میں خلائی ملبے کی موجودگی کا انکشاف، سائنسدانوں نے خبردار کردیا

پاکستان میں پیٹرول کی قیمتیں بنگلہ دیش، سری لنکا اور ترکیہ کے مقابلے میں کم ہیں، وزیر پیٹرولیم

سبزی، پھلوں اور پانی کے ذریعے پہنچ کر پیٹ شدید خراب کرنے والا جرثومہ کونسا، بچا کیسے جائے؟

123 سال پرانا ایئر کنڈیشننگ سسٹم آج کی شدید گرمی سے نمٹنے کے لیے کیا سبق دیتا ہے؟

اسحاق ڈار سے اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل کی امیدوار کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

ویڈیو

وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ، کون سے نئے چہرے شامل ہونے جا رہے ہیں؟

سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی، کیا صارفین کو واقعی ریلیف ملا ؟

آزاد کشمیر میں ن لیگ حکومت بنانے جارہی ہے، وزیراعظم کا فیصلہ نواز شریف کریں گے، محمد حنیف ملک

کالم / تجزیہ

برداشت کی بھی حد ہوتی ہے

میسی کے گول سے 45 برس بعد کھلنے والا سفارتخانہ

اونٹ کے جسم پر گل کاری کا آرٹ