سی ڈی اے کا شہری کو قبرستان میں پلاٹ فروخت کرنے کا انکشاف

جمعہ 12 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کی جانب سے ایک شہری کو قبرستان میں پلاٹ فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ سی ڈی اے سے پلاٹ لینے والا شہری 10 سال سے پلاٹ قبرستان سے باہر لے جانے کے لیے دھکے کھا رہا ہے۔ شہری کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین سی ڈی اے انوار الحق کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔

ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے طارق سلام مروت، ڈائریکٹر تابندہ طارق کو بھی توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے شہری کی درخواست پر سی ڈی اے افسران کو 25 جنوری کو طلب کیا ہے۔ سی ڈی اے افسران نے بیان دیا تھا کہ شہری کو متبادل پلاٹ دیں گے، تاہم عدالتی احکامات پر عمل نہیں کیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر کیوں نہ سی ڈی اے افسران کو توہین عدالت میں سزا دیں؟ ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے طارق سلام مروت نے عدالتی احکامات پر عمل کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp