قازقستان کا پاکستان سے 50 ہزار ٹن آلو منگوانے کا ارادہ

بدھ 4 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قازقستان نے پاکستان سے 50 ہزار ٹن آلو درآمد کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آلو کی پیداوار: پاکستان 10 بڑے ممالک میں شامل ہوگیا

وزارتِ تجارت کے مطابق یہ پیش رفت وزیراعظم شہباز شریف اور قازقستان کے صدر کے درمیان حالیہ گفتگو کے بعد سامنے آئی ہے۔

وزارت تجارت نے بتایا ہے کہ آلو کی برآمد کے لیے اپریل سے جون 2026 تک کی ٹائم لائن طے کر لی گئی ہے جس کے تحت پاکستانی برآمد کنندگان قازقستانی درآمد کنندگان کو معیاری آلو کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

بیان کے مطابق اس مقصد کے لیے دونوں ممالک کے متعلقہ حکام کے درمیان تکنیکی اور تجارتی امور پر مشاورت بھی مکمل کر لی گئی ہے تاکہ برآمدی عمل کو مؤثر اور بروقت بنایا جا سکے۔

مزید پڑھیے: رمضان میں آلو قیمہ کٹلیٹس کیسے بنائیں؟

وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ پاکستان کے زرعی شعبے بالخصوص آلو کی پیداوار میں برآمدی استعداد موجود ہے جبکہ قازقستان کی جانب سے بڑی مقدار میں آلو درآمد کرنے میں دلچسپی پاکستانی کسانوں اور برآمدی شعبے کے لیے خوش آئند پیشرفت ہے۔

مزید پڑھیں: آلو اور ٹماٹر یک جان دو قالب، یہ رشتہ کتنے ہزار برس پہلے بنا تھا؟

وزارت کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف زرعی برآمدات میں اضافہ ہوگا بلکہ کسانوں کی آمدنی اور ملکی معیشت کو بھی تقویت ملے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش بارڈر گارڈ کی جنوری میں بڑی کارروائیاں، 200 سے زائد افراد گرفتار، اسمگل شدہ سامان برآمد

انڈس اے آئی ویک 2026: پی ٹی سی ایل جدید ترین اے آئی سہولیات کی نمائش کرے گی

بنگلہ دیش عام انتخابات: فوج اور سیکیورٹی اداروں کی 14 روز کے لیے تعیناتی

لاہور میں بسنت کے ‘ناقابل فراموش ویک اینڈ’ پر سی این این کی خصوصی کوریج

اپوزیشن کی احتجاجی کال کے باوجود راولپنڈی میں کاروبار زندگی معمول پر، ٹریفک رواں دواں

ویڈیو

لاہور میں بسنت فیسٹیول کی دھوم، آسمان پر ستاروں کی جگہ رنگ برنگی پتنگوں نے لے لی

مریم نواز نے مسکراہٹیں بکھیرنے کے لئے انتھک محنت کی، سلمٰی بٹ کا جشن بسنت

لائیو8 فروری احتجاج، اپوزیشن کی ہڑتال بے اثر، لاہور میں بسنت کا جشن عروج پر

کالم / تجزیہ

کچھ بسنت اور گڈی اڑانے سے متعلق

اسلام آباد سانحہ اور قومی بے حسی

پاکستان کا پیچا!