کیا جسٹن بیبر اور ہیلی بالڈون میں علیحدگی ہو رہی ہے؟

جمعہ 12 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف کینیڈین پاپ سنگر جسٹن بیبر اور ان کی اہلیہ امریکی ماڈل ہیلی بیری کے درمیان علیحدگی سے متعلق خبریں آج کل میڈیا میں زیر گردش ہیں۔

ان دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں اس وقت سامنے آئیں جب ہیلی بیری نے اپنی وہ بیشتر انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کردیں جن میں وہ اپنے شوہر جسٹن بیبر کے ساتھ موجود تھیں۔

واضح رہے کہ معروف کینیڈین سنگر جسٹن بیبر نے 2018 میں امریکی سپر ماڈل ہیلی بالڈون سے شادی کی تھی۔

جسٹس بیبر کچھ عرصہ قبل فالج کا شکار ہوگئے تھے، وہ جواں عمری ہی میں ذہنی دباؤ کا شکار اور نشے کے عادی ہوگئے تھے۔ ان کی عمر 20 برس تھی جب ان میں لائم بیماری کی تشخیص ہوئی تھی۔

جسٹن بیبر کی حالت زیادہ اس وقت خراب ہوئی جب ان کا آدھا چہرہ فالج زدہ ہو گیا اور انہیں اپنے تمام ٹورز منسوخ کرکے تمام تر توجہ اپنے علاج پر مرکوز کرنا پڑی۔

اب شادی کے تقریباً 6 برس مکمل ہونے کے بعد ہیلی بالڈون کی جانب سے اپنے شوہر کے ساتھ لی گئی تصاویر ڈیلیٹ کیے جانے پر شائقین حیران اور پریشان ہیں۔ ہیلی بالڈون ہالی وڈ ایکٹر اسٹیفن بالڈون کی بیٹی اور معروف ایکٹر ایلک بالڈون کی بھتیجی ہیں۔

علاوہ ازیں، جسٹن بیبر اپنی اہلیہ کی جانب سے اپ لوڈ کی گئیں حالیہ تصویروں سے بھی غائب ہیں جس کی وجہ سے ان دونوں کے درمیان علیحدگی سے متعلق قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

شفیع جان کا ٹی ٹی پی کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے سے گریز، سلمان اکرم راجا نے مؤقف رد کردیا

بنگلہ دیش میں اپوزیشن جماعت بی این پی کے رہنما عزیز الرحمان فائرنگ سے جاں بحق

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟