شفیع جان کا ٹی ٹی پی کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے سے گریز، سلمان اکرم راجا نے مؤقف رد کردیا

بدھ 7 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں دہشتگردی کرنے والے تنظیم کالعدم ٹی ٹی پی کو دہشتگرد قرار دینے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے رہنماؤں میں اختلاف سامنے آیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو براہِ راست دہشتگرد تنظیم قرار دینے سے گریز کیا ہے، جبکہ سلمان اکرم راجا نے دوٹوک الفاظ میں ٹی ٹی پی کو دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران ان سے اس حوالے سے متعدد بار سوال کیا گیا، تاہم انہوں نے واضح اور دوٹوک مؤقف اختیار نہیں کیا۔ شفیع جان کا کہنا تھا کہ وہ کسی پر براہِ راست الزام عائد نہیں کر سکتے۔

ان کے مطابق جو بھی عناصر ریاست کے خلاف کارروائیوں میں ملوث ہوں، چاہے ان کا تعلق ٹی ٹی پی سے ہو یا کسی اور گروہ سے، وہ دہشتگرد کہلائیں گے۔

تاہم پروگرام کے دوران مسلسل سوالات کے باوجود معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کالعدم ٹی ٹی پی کو کھلے الفاظ میں دہشتگرد تنظیم قرار دینے سے احتراز کیا، جس پر ان کے مؤقف پر بحث بھی دیکھنے میں آئی۔

مزید پڑھیں: افغان طالبان اور ٹی ٹی پی بھارت سے ملے ہیں، کے پی حکومت کے لوگ طالبان کو بھتہ دیتے ہیں، خواجہ آصف کا انکشاف

دوسری جانب پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے دوٹوک الفاظ میں ایک ٹی وی پروگرام میں ٹی ٹی پی کو دہشتگرد تنظیم قرار دیتے ہوئے کہاکہ افغان طالبان ان عناصر کی پشت پناہی کررہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!