سیما میرے 4 بچے لیکر بھارت چلی گئی، واپس دلوائے جائیں: حیدر علی نے انصار برنی سے مدد مانگ لی

ہفتہ 20 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

10 مارچ 2023 کو پاکستان سے نیپال اور 10 مئی کو براستہ نیپال سے بھارت جانے والی سیما حیدر کی کہانی تو آپ سب کو یاد ہوگی اگر نہیں تو ہم بتاتے ہیں۔

یہ کہانی ہے پاکستانی خاتون اور بھارتی لڑکے کی جو آن لائن گیم پب جی کے ذریعے دوست بنے گیم کھیلتے کھیلتے ایک دوسرے کے نمبروں کا تبادلہ ہوا اور بات چیت کا سلسلہ جاری ہوا، معاملہ محبت تک جا پہنچا اور سیما نے پہلی بار نیپال جانے کا فیصلہ کیا اور 10 مارچ کو اکیلے نیپال پہنچ کر شادی کرلی لیکن سیما کو واپس آنا تھا کیوں کہ اس کے 4 بچے پاکستان میں اس کے منتظر تھے۔

سیما چونکہ ہر طریقہ اور رستہ جان چکی تھی اب اسے بچوں کے ہمراہ جانا تھا اور انتخاب کیا 10 مئی کا اور یوں 10 مئی 2023 کو سیما نیپال سے ہوتے ہوئے بھارت کے شہر اتر پردیش میں سچن کے پاس پہنچی اور بھارتی میڈیا نے اس معاملے کو بے حد اچھالا۔ سیما کے ابتدائی میڈیا بیانات میں سے ایک یہ بھی تھا کہ مجھے مار دو لیکن واپس پاکستان نا بھیجو، سیما اب ہندو مذہب کی پیروکار ہے۔

اس کہانی کا دوسرا رخ حیدر علی ہے جو سیما کا پہلا شوہر اور ان 4 بچوں کا باپ ہے جنہیں سیما اپنے ساتھ بھارت لیجا چکی ہے۔ حیدر علی نے سیما حیدر کے 4 بچوں کے ساتھ بھارت لے جانے کے معاملہ پر عالمی شہرت یافتہ انصار برنی سے ملاقات کی ہے۔

حیدر علی نے ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ میں نے بچوں کی بھارت سے واپسی کے لیے کئی اداروں سے رجوع کیا لیکن میری مدد نہیں کی گئی، امید ہے کہ انصار برنی میرے بچے واپس دلوانے کے لیے مدد کریں گے۔

انصار برنی نے حیدر علی کو تسلی دی اور بتایا کہ کوئی بھی قانون باپ کو اس کے حق سے محروم نہیں کرسکتا، ہم پاکستان اور بھارت کی حکومت سے اپیل کریں گے کہ غلام حیدر کے بچے واپس دلوائے جائیں۔ انصار برنی ٹرسٹ نے متاثرہ باپ غلام حیدر کو قانونی معاونت فراہم کرنے کے لیے کیس لے لیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم پاک بھارت قانونی طریقہ کار کو مدنظر رکھتے ہوئے غلام حیدر کے بچے دلوائے میں مدد کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایلی للّی‘ وزن گھٹانے والی ادویات کی کامیابی سے پہلی ٹریلین ڈالر کمپنی

ضمنی انتخابات: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثنا اللہ کو 50 ہزار روپے جرمانہ

کوپ 30: موسمیاتی مذاکرات میں رکاوٹ، اہم فیصلے مؤخر

صدر آصف علی زرداری کا لبنان کے یومِ آزادی پر پیغام، لبنانی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عزم کا اعادہ

نائجیریا: مسلح افراد کا ایک ہفتے میں دوسری بار اسکول پر حملہ، 215 طلبا اغوا

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت