سیما حیدر اُدھر تو ’انجو‘ اِدھر، بھارتی خاتون اپنا پیار پانے پاکستان پہنچ گئی

اتوار 23 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی خاتون سیما محبت سے شادی کرنے لیے بچوں سمیت انڈیا پہنچ گئی وہیں انڈیا کی 35 سالہ خاتون پاکستان کے دیر سے تعلق رکھنے والے لڑکے کو دل دے بیٹھی اور محبت کی خاطر دیر پہنچ گئی۔

انڈیا سے ہندو خاتون دیر بالا پہنچنے کی خبر پر پولیس کی بھی دوڑیں لگ گئیں۔ دیر بالا کے پولیس افسر جاوید خان نے وی نیوز کو بھارتی خاتون کی پاکستان دیر بالا پہنچنے کی تصدیق کی اور بتایا کہ  کہ خاتون محبت کی خاطر آئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے خاتون کی شناخت 35 سالہ انجو کے نام سے کی ہے، جو اتر پردیش کی ہے اور دہلی میں رہائش پذیر ہے۔ پولیس کے مطابق انجو  کی دیر بالا کے رہائشی نصیراللہ ولد گل مولا سے فیس بک پر دوستی تھی اور اسی سے ملنے آئی ہے۔

انجو پاکستان نصیر اللہ سے ملنے آئی ہے۔

پولیس افسر جاوید خان نے بتایا کہ انڈین خاتون کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے تحقیقات شروع کیں اور لڑکی اور میزبان سے پوچھ گچھ کی۔

پولیس نے تصدیق کی ہے کہ انجو وزٹ ویزہ پر پاکستان آئی ہے۔ اور محکمہ داخلہ نے باقاعدہ این او سی جاری کیا ہے۔ مزید بتایا کہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ وزٹ ویزہ پر پاکستان گھومنے آئی ہے  اور 30 دن کا ویزہ ہے۔

پولیس افسر جاوید خان کے مطابق  انجو نے محبت اور شادی کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا اور کہا کہ ویزہ ختم ہونے کے بعد وہ واپس جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ انجو کی جانب سے فراہم کردہ دستاویز کے مطابق وہ پہلے سے ہی شادی شدہ ہیں۔ انجو فی الحال میڈیا کا سامنا نہیں کرنا چاہتی۔

پاکستان کی سیما حیدر کے انڈیا جانے اور وہاں سے انجو کے پاکستان آنے کے بعد بظاہر اسکور ایک ایک سے برابر ہوگیا ہے۔ تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ انجو پاکستان میں مستقل شہریت اختیار کرتی ہے یا پھر ویزہ کی مدت مکمل ہونے کے ساتھ واپس انڈیا لوٹ جاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم