سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایک ہفتے میں 504 کیسز نمٹا دیے ہیں۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے 15 جنوری 2024 (پیر) سے 19 جنوری 2024 (جمعہ) کے دوران 504 مقدمات (سی ایم اے ایز کے علاوہ) نمٹا دیے ہیں جبکہ 15 جنوری 2024 (پیر) سے 20 جنوری 2024 (ہفتہ) کے دوران 335 نئے مقدمات رجسٹرڈ کیے گئے ہیں۔
چیف جسٹس آف پاکستان اور سپریم کورٹ کے دیگر ججز مقدمات کو جلد نمٹانے اوربیک لاگ کو کم کرنے کے لیے مقدمات کی سماعت کرتے رہے تاکہ بیک لاگ کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ درخواست گزاروں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
واضح رہے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ستمبر 2023 میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا جس کے بعد انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا تھا کہ عوام کو فوری انصاف کی فراہمی میں دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اپنے ویژن کے مطابق عوام کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔