پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر نفرت اور تقسیم کی سیاست کو دفن کرے گی، بلاول بھٹو

اتوار 21 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہم اقتدار میں آکر نفرت اور تقسیم کی سیاست کو دفن کر دیں گے، ملک کے مسائل کا حل صرف پیپلزپارٹی کے پاس ہی ہے۔

لاہور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاکہ کوئی اور اگر اپنے نظریہ سے ہٹتا ہے تو ہٹ جائے مگر ہم اپنا نظریہ نہیں چھوڑ سکتے۔

چیئرمین پی پی پی نے کہاکہ پیپلزپارٹی ملک کو معاشی اور جمہوری بحران سے نکالے گی، اس کے علاوہ دہشتگردوں کا بھی سر کچل دیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ ملک کے معاشی حالات جو آج ہیں ایسے کبھی نہیں تھے، نفرت اور تقسیم کی سیاست سے پاکستان کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کہ عوام پیپلزپارٹی پر اعتماد کریں، ہم اقتدار میں آکر 10 نکاتی ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے ملک سے غربت، مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ کریں گے۔

اشرافیہ کی سبسڈی بند کی جائے گی

انہوں نے کہاکہ مجھے موقع ملا تو 17 وزارتیں بند کرکے سالانہ 300 ارب روپے غریبوں پر خرچ کروں گا، اس کے علاوہ اشرافیہ کو ملنے والی سالانہ 1500 ارب روپے کی سبسڈی بھی ختم کی جائے گی۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ جو لوگ میرے لاہور سے الیکشن لڑنے پر سوال اٹھاتے ہیں ان کے لیے پیغام ہے کہ لاہور میرا ہے، یہاں کے عوام نے قائد عوام ذوالفقار بھٹو شہید کی موت پر خود کو آگ لگا کر احتجاج کیا، اس کے علاوہ بینظیر بھٹو شہید کا تاریخی استقبال کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب کے عوام پر کبھی شوباز تو کبھی وسیم اکرم پلس مسلط کیا جاتا ہے، اب ہم پاکستان کو ان پرانے سیاستدانوں کے حوالے نہیں کر سکتے۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ مجھے موقع ملا تو آمدنی دُگنی کر کے دکھاؤں گا، اس کے علاوہ قائدعوام کا مکان دینے کا وعدہ پورا کروں گا۔

ملک بھر میں 30 لاکھ گھر بنائیں گے

چیئرمین پی پی پی نے کہاکہ میں اقتدار میں آکر پورے ملک میں 30 لاکھ گھر بنا کر غریبوں میں تقسیم کروں گا اور اس کے مالکانہ حقوق خواتین کو دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت بنے گی تو بی آئی ایس پی کی رقم بڑھائیں گے، اس کے علاوہ کسان اور مزدور کارڈ بھی دیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے نوجوانوں کو یوتھ کارڈ دیں گے تاکہ روزگار ملنے تک انہیں وظیفہ ملتا رہے۔ اس کے علاوہ تعلیم اور صحت کے مسائل بھی حل کیے جائیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ آج ہمارے جلسے میں چوہدری سرور اور اعتزاز احسن بھی موجود ہیں، ہماری سوچ میں اختلاف ہو سکتا ہے مگر ملک کی خاطر سب کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔

یونین کونسل سطح پر بھوک مٹاؤ پروگرام کا آغاز کروں گا

انہوں نے کہاکہ مجھے موقع ملا تو ہم یونین کونسل کی سطح پر بھوک مٹاؤ پروگرام کا آغاز کریں گے۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ میں ظلم اور انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا، ووٹ کو عزت دو کی سیاست کے دعویدار اس وقت اپنا نظر چھوڑ کر سیاست کر رہے ہیں۔

انہوں نے مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکنوں کو دعوت دیتے ہوئے کہاکہ آئیں انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی کا ساتھ دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب حکومت اور تعلیم کے عالمی شہرت یافتہ ماہر سر مائیکل باربر کے درمیان مل کر کام کرنے پر اتفاق

وسط ایشیائی ریاستوں نے پاکستانی بندرگاہوں کے استعمال میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے، وزیراعظم پاکستان

حکومت کا بیرون ملک جاکر بھیک مانگنے والے 2 ہزار سے زیادہ بھکاریوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ

کوپا امریکا کا بڑا اپ سیٹ، یوراگوئے نے برازیل کو ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

ٹی20 کرکٹ سے ریٹائر بھارتی کپتان روہت شرما کیا ون ڈے اور ٹیسٹ کے کپتان برقرار رہیں گے؟

ویڈیو

پنک بس سروس: اسلام آباد کی ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کے لیے خوشخبری

کنوؤں اور کوئلہ کانوں میں پھنسے افراد کا سراغ لگانے کے لیے مقامی شخص کی کیمرا ڈیوائس کتنی کارگر؟

سندھ میں بہترین کام، چچا بھتیجی فیل، نصرت جاوید کا تجزیہ

کالم / تجزیہ

روس کو پاکستان سے سچا پیار ہوگیا ہے؟

مریم کیا کرے؟

4 جولائی: جب نواز شریف نے پاکستان کو ایک تباہ کن جنگ سے بچا لیا