پاکستان ہاکی ٹیم مسلسل تیسری مرتبہ اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی ہے۔
پاکستان ہاکی ٹیم مسقط میں ہونے والے کوالیفائرز کے تیسری پوزیشن کے میچ میں نیوزی لینڈ سے شکست کھا گئی۔
قومی ہاکی ٹیم کے لازم تھا کہ وہ پیرس اولمپکس میں جگہ حاصل کرنے کے لیے کوالیفائر میں تیسری پوزیشن حاصل کرتی۔ لیکن نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 2-3 سے شکست دیدی۔
مزید پڑھیں
مسقط میں کھیلے گئے تیسری پوزیشن کے میچ میں پہلا کوارٹر فائنل بغیر کسی میچ کے برابر رہا لیکن دوسرے کوارٹر میں پاکستان نے ایک گول کر کے برتری حاصل کر لی جس کے 6 منٹ بعد نیوزی لینڈ کے کھلاڑی نے گول کر کے حساب برابر کر دیا۔
اس کے بعد پاکستان نے پنالٹی اسٹروک ملنے پر پھر گول کر دیا جس کے بعد پاکستان کو 1-2 کی برتری حاصل ہو گئی۔
آخری کوارٹر فائنل کے 8 منٹ باقی تھے کہ نیوزی لینڈ کے کن وسل نے گول کر کے مقابلہ 2-2 سے برابر کر دیا اور پھر 58ویں منٹ میں نیوزی لینڈ نے ایک اور گول کر دیا اور یہ برتری میچ کے ختم ہونے تک برقرار رہی۔
پیرس اولمپکس کھیلنے کی امید قائم، پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا
اس طرح پاکستان کو تیسری پوزیشن کے مقابلے میں شکست ہو گئی اور ایک بار پھر اولپمکس کے لیے کوالیفائی کرنے کا خواب چکنا چور ہو گیا۔
واضح رہے کہ قومی ہاکی ٹیم اس سے قبل ریو ڈی جنیرو اور ٹوکیو اولمپکس کے لیے بھی کوالیفائی نہیں کرسکی تھی۔
یہ بھی یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم 3 مرتبہ اولمپکس گولڈ میڈلسٹ رہ چکی ہے۔