لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعظم پاکستان انوارالحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے دائر اپیل نمٹا دی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے اپیل پر سماعت کی۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں بھی آ چکا ہے، اب الیکشن شیڈول بھی آ چکا، چند روز بعد نئی حکومت آنے والی ہے۔
مزید پڑھیں
اپیل کنندہ کے وکیل نے عدالت میں دلائل میں دیے کہ وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی 90 روز کی مدت پوری ہوچکی ہے۔ اب وہ آئینی طور پر وزیراعظم نہیں رہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 27 نومبر کو لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے بھی ایسی ہی ایک درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی تھی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد بلال نے مقامی وکیل محمد مقسط سلیم کی نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت کی تھی۔