ٹیکساس: منجمد تالاب میں زندہ رہنے کے لیے مگرمچھ نے کیا طریقہ اپنایا؟

بدھ 24 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹیکساس کے ایک وائلڈ لائف ریسکیو سینٹر نے ایک مگرمچھ کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایسا طریقہ اپنایا کہ شدید ٹھنڈ سے بھی محفوظ رہے اور سانس لینے کے لیے اسے آکسیجن بھی ملتی رہے۔

ٹک ٹوک پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو میں بیومونٹ کے گیٹر کنٹری کے ایک مگرمچھ کو دکھایا گیا جس کا جسم برف کے نیچے دبا ہوا ہے لیکن اس کی تھوتھنی ایک چھوٹے سے سوراخ سے نکلی ہوئی ہے۔ اس نے برف میں سوراخ کرکے اپنی تھوتھنی باہر نکالی ہوئی تھی تاکہ وہ سانس لے سکے۔

گیٹر کنٹری کے مالک گیری سوراج ویڈیو میں بتاتے ہیں کہ مگرمچھ کی ئی حرکت بظاہر غیر معمولی لگتی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ سرد خون والے جانوروں کے لیے سردیوں کے موسم میں ایسی پوزیشن اختیار کرنا ایک معمول کی بات ہے۔

منجمد درجہ حرارت میں مگرمچھ دیگر سرد خون والے جانوروں کی طرح بے حس و حرکت پڑے رہتے ہیں۔ گیری نے بتایا کہ مگرمچھ کا دل ایک منٹ میں 3 مرتبہ دھڑک رہا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ حیرت انگیز ہے، یہ وہ طریقہ ہے جس کے ذریعے مگرمچھ برف میں زندہ رہتے ہیں‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب 2034 میں ’سب سے دلچسپ ورلڈ کپ‘ منعقد کرنے کے لیے پرعزم

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، سخت سوالات

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ