صحافیوں کے فون واپس کرو ورنہ جیل نہیں جاؤں گا، شیخ رشید ڈٹ گئے، پولیس پسپا

جمعرات 25 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شیخ رشید احمد کی جانب سے اسپتال سے اڈیالہ جیل منتقلی کے دوران صحافیوں سے چھینے گئے موبائل فون واپس نہ ہونے تک وہیں رہنے کی دھمکی پر پولیس نے ہتھیار ڈال دیے۔

راولپنڈی پولیس نے شیخ رشید کی منتقلی کے دوران مبینہ طور پر صحافیوں سے موبائل فون چھین کر ویڈیو ڈیلیٹ کردی تھی جس پر شیخ رشید نے احتجاجاً جیل جانے سے انکار کردیا۔ تاہم پھر پولیس نے صحافیوں کو ان کے موبائل واپس کر دیے۔

شیخ رشید نے پولیس سے کہا تھا کہ ’پہلے ان کو موبائل واپس کرو پھر میں جیل جاؤں گا ورنہ میں واپس ایمرجنسی میں جارہا ہوں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں 2 مزید مقدمات میں شامل تفتیش کر لیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ رات سے ان کے سینے میں درد ہے اور ڈاکٹر نے 48 گھنٹے اسپتال میں رہنے کا کہا تھا لیکن اس کے باوجود ان کے طبی ٹیسٹ کلیئر قرار دے کر انہیں اڈیالہ جیل واپس بھیجا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مخالفین سن لیں کہ میں جیل میں بیٹھ کر بھی ان کا مقابلہ کروں گا اور راولپنڈی کے عوام 8 فروری کو قلم دوات پر نشان لگائیں۔

مخالف امیدوار شہریار ریاض پر پی ٹی آئی سے 3 کروڑ روپے میں ٹکٹ خریدنے کا الزام

شیخ رشید نے اپنے مخالف امیدوار شہریار ریاض پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے پی ٹی آئی سے 3 کروڑ روپے کے بدلے میں انتخابی ٹکٹ خریدا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہریار ریاض 4 سال سے لندن میں تھے اور الیکشن کے وقت پاکستان آگئے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ سب کچھ انہیں انتخابات میں ہرانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ICE کے خلاف احتجاج شدت اختیار کر گیا، ٹرمپ نے فوج تعینات کرنے کی دھمکی دیدی

انقلاب منچہ کا آج بنگلہ دیش بھر احتجاج کا اعلان

وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا ماچادو نے اپنا نوبیل انعام صدر ٹرمپ کو پیش کردیا

پاکستانی ٹینس کھلاڑی طلحہ وحید نے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا

امیگرنٹ ویزوں کی معطلی ایک متنازع چارٹ پر مبنی، امریکی ماہر خارجہ امور کا انکشاف

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘