پنجاب میں نمونیا کی تباہ کاریوں کے وار جاری ہیں، موذی مرض گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 7 بچوں کی زندگیاں نگل گیا ہے۔ لاہور میں نمونیا سے 1 بچہ جاں بحق ہوا۔ نمونیا سے جاں بحق بچوں کی عمریں پیدائش سے 4 سال کے درمیان ہیں، جن میں شیخوپورہ اور گوجرانوالہ سے 2،2 ، لاہور، بہاولپور، راولپنڈی سے ایک، ایک بچہ شامل ہے۔
مزید پڑھیں
پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا کے 942 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ لاہور میں ایک روز کے دوران 212 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ پنجاب میں رواں برس نمونیا سے 240 اموات اور 13 ہزار 661 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ اس دوران لاہور میں نمونیا سے 50 ہلاکتیں اور 2 ہزار 313 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔