پنجاب میں کھانسی کے 9 سیرپ غیر معیاری قرار، فروخت پر پابندی لگا دی گئی

اتوار 28 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ صحت پنجاب نے 4 کمپنوں کے 9 سیرپ کے استعمال پر پابندی لگا دی، ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے تمام 9 سیرپ کو غیر معیاری قرار دے دیا، ان سیرپ کی تیاری میں غیر معیاری ایتھانول کا استعمال پایا گیا ہے۔

غیر معیاری قرار دیے جانے والے سیرپ الرجی، گلا، کھانسی، خارش، الٹی، متلی اور ہیپاٹائٹس کے علاج کے لیے تھے۔ پنجاب بھر کے ڈرگ انسپکٹرز کو ان تمام ادویات کو قبضے میں لینے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

صوبہ بھر کے ڈرگ انسپکٹرز نے غیر معیاری سیرپس کی فروخت کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔  ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی جانچ کے دوران انکشاف ہوا کہ یہ تمام سیرپ غیر معیاری ایتھانول سے بنائے گئے ہیں۔

غیر معیاری  سیرپس میں سے زیادہ ترکے لیبلز پر انہیں الرجی، گلا خراب، کھانسی، خارش، الٹی، متلی اور ہیپاٹائٹس کے علاج کی دوا بتایا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے تمام میڈیکل اسٹورز اور فارمیسز پر ان سیرپس کی فروخت ہر گز نہ کرنے کی ہدایت  کر دی گئی ہے۔ غیر معیاری قرار دیے گئے سیرپس میں الفرین، زیویرال، ٹیکسکول ڈی ایم، ٹیکسکول ای ایکس، ویرول، ٹوریکس ڈی ایم شامل ہیں۔

سیرپ ایستھانیل، برونل اورسپیسزائن سیرپ کے نمونے بھی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی جانچ کے دوران غیر معیاری ایتھانول سے تیار شدہ پائے گئے ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل بھی محکمہ پنجاب نے متعدد ادویات غیر معیاری قرار دیے جانے پر کریک ڈاؤن کیا، اور مختلف ادویات اور سیرپس کی فروخت پر پابندی عائد کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں