فیصل آباد میں لیگی امیدوار کی اصلی شیر کے ساتھ انتخابی ریلی

اتوار 28 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے امیدوار نے پارٹی قیادت کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اصلی شیر کے ساتھ انتخابی ریلی نکالی ہے۔

فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ سے مسلم لیگ ن کے امیدوار خالد پرویز گل انتخابی مہم کے دوران اصلی شیر انتخابی ریلی میں لے آئے۔

لیگی امیدوار نے شیر کو پنجرے میں بند کر رکھا تھا، انہوں نے حلقہ پی پی 107 کے مختلف علاقوں کا چکر لگایا، اس موقع پر شیر کو گاڑی پر پنجرے میں ساتھ رکھا گیا۔

لوگوں نے پنجرے میں بند اصلی شیر کو دیکھا تو سیلیفاں بنانے کے لیے نکل آئے۔

یہ بھی پڑھیں اصلی شیر ریلی میں لانے پر نواز شریف کارکنان سے ناراض

یاد رہے کہ اس سے قبل ایک انتخابی ریلی میں اصلی شیر لانے پر نوازشریف نے سختی سے ہدایت کی تھی کی شیر کو واپس کیا جائے اور آئندہ ایسا کرنے سے گریز کیا جائے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نوازشریف نے سیاسی ریلیوں میں اصلی شیر لانے کا نوٹس لیا ہے، ایسا کرنا ن لیگ کی پارٹی پالیسی نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں