پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدواروں کی ریلی کے خلاف کوئٹہ کے 3 تھانوں میں مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
کوئٹہ کے جناح ٹاؤن، گوالمنڈی اور سٹی تھانے میں پولیس کی مدعیت میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں، مقدمات میں پی ٹی آئی کے این اے 263 کے رہنما سالار خان، پی بی43 کے اُمیدوار، دودہ شاہوانی کو نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمے میں پی ٹی آئی کے پی بی 44 کے امیدوار ملک فیصل دہیوار کو بھی نامزد کیا گیا ہے،ریلی مین شریک پی ٹی آئی دیگر کارکنان کو بھی مقدمات میں نامزد کیا گیا یے۔
مقدمات کی ایف آئی میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے بغیر اجازت ریلی نکالی اور روڈ بند کر کے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی، ریلی کے شرکا نے پولیس کو دھکے دئیے اور کار سرکار میں مداخلت کی۔
الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر میں نامزد امیدواروں نے ضمانت نہ کرائی تو ان کے خلاف ضابطہ اخلاق کے تحت کارروائی ہو سکتی ہے، مانیٹرنگ کمیٹی کے پاس شکایت کی صورت میں امیدوار انتخابات سے باہر ہو سکتے ہیں۔