ریاست بہاولپور کے سابق حکمران سر صادق عباسی کا مجسمہ توڑ دیا گیا، عوام میں غم و غصے کی لہر

جمعہ 22 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تقسیم برصغیر سے قبل ریاست بہاولپور کے حکمران رہنے والے نواب سر صادق عباسی کا مجسمہ توڑ دیا گیا۔

نواب سر صادق عباسی کا مجسمہ بہاولپور میں گلزار صادق پارک کی باؤنڈری پر نصب کیا گیا تھا، جہاں نامعلوم شرپسندوں نے مجسمے سے سر غائب کردیا۔

یہ بھی پڑھیں ریاست بہاولپور کے نواب رعایا کو اپنا خون اور گوشت کھلاتے تھے؟

ریاست بہاولپور کے حکمران کے مجسمے کو توڑنے پر عوام کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

عوام نے کہا ہے کہ نامعلوم افراد کی جانب سے ایسی حرکت پولیس اور خصوصاً کنٹونمنٹ بورڈ کی سیکیورٹی پر سوالیہ نشان ہے۔ جبکہ اس کے علاوہ گلزار صادق پارک کا فنڈ کھانے والوں کے لیے بھی یہ لمحہ فکریہ اور سوالیہ نشان ہے۔

بہاولپور کے عوام نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لے کر ملزمان کو فی الفور گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

عوام نے کہا ہے کہ اگر ملزمان کو جلد از جلد گرفتار نہ کیا گیا تو ہم اس حرکت کے خلاف احتجاج کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں ’خدارا بیٹیوں کو جاہل رہنے دیں،‘ بہاولپور یونیورسٹی واقعہ پر اداکارہ مشی خان کا والدین کو مشورہ

دوسری جانب کنٹونمنٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے، جس کی تفتیش جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’وہ مجھے گالیاں دیتی ہے، میں برداشت کرلیتا ہوں‘، گووندا نے اہلیہ کے الزامات پر خاموشی توڑ دی

’ایکس‘ پر کمائی کے لیے اب نیا نظام متعارف، کس کو فائدہ اور کس کو نقصان ہوگا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات

2 بڑے گلوکاروں نے ’پاکستان زندہ باد‘ گانے سے انکار کیا، ساحر علی بگا کا بڑا انکشاف

کیا عاطف اسلم موسیقی چھوڑنے والے ہیں؟ گلوکار نے خاموشی توڑ دی

ویڈیو

آزاد کشمیر میں انتخابات کا تیسرا مرحلہ: پونچھ ڈویژن کے 4 حلقوں میں پولنگ جاری، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

جشن آزادی پر قومی جذبے کا منفرد اظہار، معروف ایتھلیٹ جمال سید کی ’کے ٹو‘ سے اسکردو تک دوڑ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روز بدلنے سے غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہوئی، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

سب گل سڑ چکا ہے

فیض، سیالکوٹ اور کرکٹ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار