کرکٹ ویب سائٹ ’کرک انفو‘ نے عمران خان کی سزا کو کس طرح کور کیا؟

بدھ 31 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ ’کرک انفو‘ نے سابق کرکٹر و وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا کی خبر ٹاپ اسٹوری کے طور پر لگائی۔ گزشتہ روز بھی کرک انفو نے عمران خان کی سائفرکیس میں ہونے والی سزا کو ٹاپ اسٹوری کے طور پر لگایا تھا۔

سابق فاسٹ بولر اور 1992 ورلڈ کے فاتح کپتان عمران خان کو وزیر اعظم پاکستان کے عہدے پر رہتے ہوئے توشہ خانہ سے تحائف حاصل کرنے کے کیس میں 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی، گزشتہ روز بھی سائفر گمشدگی کیس میں عمران خان کو 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی تھی۔ دونوں سزاؤں کی خبریں کرکٹ کی بڑی ویب سائٹ کی ٹاپ اسٹوری رہی ہیں۔

کرکٹ سے متعلق خبریں شائع کرنی والی ایپ کرک انفو نے دونوں مرتبہ سابق کھلاڑی عمران خان کی سزا کی خبروں کو اپنی ٹاپ اسٹوری کے طور پر پبلش کیا، اور ساتھ ہی سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر بھی پوسٹ شیئر کی، جس پر کرکٹ شائقین نے کھل کر تبصرے کیے۔

کرک انفو نے لکھا کہ پاکستان کے سابق کپتان اور وزیراعظم عمران خان کو 14 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ پاکستان میں توشہ خانہ ریفرنس کے نام سے جانا جانے والا کیس، ٹیکس کے مقاصد کے لیے رقم کا اعلان کیے بغیر بطور وزیر اعظم ان کی حیثیت میں دیے گئے تحائف کی فروخت سے متعلق ہے۔ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بھی مجرم قرار دے کر 14 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

کرک انفو نے لکھا کہ سزا کے بعد عمران یا ان کے وکلاء کی جانب سے فوری طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا، جبکہ توقع کی جارہی ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدلیہ میں اپیل دائر کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسٹاک مارکیٹ میں اعتماد بحال، سرمایہ کار اکاؤنٹس میں ریکارڈ اضافہ

سری کے اے آئی فیچرز میں تاخیر، ایپل 25 کروڑ ڈالر میں شیئر ہولڈرز سے تصفیہ کرنے پر تیار

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 3000 پوائنٹس کا اضافہ

پیٹرول کی بچت کے لیے نیا اقدام، طلبہ اور سرکاری ملازمین کو خصوصی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں استحکام، ایک سال میں 6.5 ارب ڈالر کا اضافہ

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی