چند روز قبل بھارت سے سرحد پار کرکے پاکستان آنے والا ایک لنگور منتقلی کے دوران پنجرے سے فرار ہوگیا۔
ڈپٹی کنزرویٹر سکھر عدنان حامد کے مطابق انڈین گرے لنگورکو چند روز قبل ضلع گھوٹکی میں سردارگڑھ کے صحرا سے ریسکیو کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ لنگور کو تھر پارکر رن آف کچھ منتقل کیا جانا تھا مگر اس دوران وہ اپنے پنجرے سے فرار ہوگیا۔
ڈپٹی کنزرویٹر نے مزید بتایا کہ لنگور نے سکھر وائلڈ لائف ڈویژن کے احاطے میں درخت پرپناہ لی ہوئی ہے جس کی ویڈیو بھی بنائی گئی ہے اور لنگورکو پکڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔