سانپ نے ایسا کیا نگل لیا کہ ڈاکٹرز بھی حیران رہ گئے!

اتوار 4 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست میری لینڈ میں وٹنری ڈاکٹرز اس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے تکلیف میں مبتلا ایک سانپ کا آپریشن کر کے اس کے پیٹ سے گاڑی کے گیئر شفٹ نوب کو نکالا، جسے سانپ نے شاہد انڈہ سمجھ کر نگل لیا تھا۔

میری لینڈ کے گیتھرسبرگ کے سیکنڈ چانس وائلڈ لائف سینٹر کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ایک ایسے سانپ کو لایا گیا، جس کے پیٹ میں ابتدائی طور پر کسی نا معلوم شے نے ایک بڑا ابھار پیدا کر دیا تھا اور اس کی وجہ سے سانپ کے پیٹ میں سوراخ ہوگیا تھا۔

گیتھرسبرگ کے سیکنڈ چانس وائلڈ لائف سینٹر سوشل میڈیا پر تصاویر سمیت ایک پوسٹ کی جس میں سانپ کے پیٹ سے نکلنے والا گاڑی گیئر شفٹ نوب دکھایا گیا ہے۔

وٹنری ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سانپوں میں یہ بات عام ہےکیونکہ وہ اکثر گولف گیندوں کو مرغی کے تازہ انڈے سمجھ لیتے ہیں اور پھر انہیں نگل جاتے ہیں لیکن یہ گیئر شفٹ نوب سانپ کے پیٹ میں اتنی دیر تک پھنسی ہوئی تھی کہ اب سانپ کی جلد میں سوراخ ہو گیا تھا۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سرجری کے ذریعے سانپ کے پیٹ سے گیئر شفٹ نوب نکالا گیا۔ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ سانپ اب مکمل طور پر صحت یاب ہوگیا ہے اور اسے موسم بہار میں چھوڑ دیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp