برطانیہ کے بادشاہ چارلس کو کینسر کی تشخیص

پیر 5 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ کے بادشاہ چارلس کو کینسر کی تشخیص ہو ئی ہے۔

بکنگھم پیلس کے ایک بیان کے مطابق بادشاہ بادشچارلس کو کینسر کی ایک قسم کی تشخیص ہوئی ہے۔

بکنگھم پیلس نے کہا ہے کہ بادشاہ چارلس اپنا علاج کرانے کے بعد جلد از جلد فرائض کی انجام دہی کے لیے پُرعزم ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بادشاہ چارلس اپنے علاج کے دوران عوامی مصروفیات ختم کر دیں گے۔ اس دوران یہ توقع کی جا رہی ہے کہ شاہی خاندان کے دیگر افراد ان کے علاج کے دوران ان کی جگہ خدمات انجام دیں گے۔

بادشاہ چارلس کو کینسر کی کس قسم کی تشخیص ہوئی ہے اور اسٹیج کون سا ہے اس حوالے سے مزید تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں۔

بادشاہ چارلس اپنے علاج کے دوران عوامی مصروفیات تو ختم کر دیں گے لیکن ریاست کے سربراہ کے طور پر ان کا آئینی کردار جاری رہے گا۔

بتایا جا رہا ہے کہ تقریباً ایک ہفتہ قبل لندن کے ایک اسپتال میں ان کا پروسٹیٹ کا پروسیجر ہوا تھا۔ اور اُس وقت یہ کہا گیا تھا کہ بادشاہ نے اس لیے عوامی سطح پر یہ بتانے کا فیصلہ کیا ہے کہ زیادہ سے زیادہ مرد پروسٹیٹ کا چیک کروائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہترین قیادت فراہم کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ملتوی

فرانس میں گھر کے مالک کو باغیچے میں دبایا گیا 8 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا مل گیا

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز ہے، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جاسکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟