انتخابات 2024: سربراہ اے این پی اسفند یار ولی کا اہم پیغام جاری

منگل 6 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی آج بھی باچا خان اور ولی خان کی راہ پر کاربند ہے۔

انتخابات 2024 کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یقین ہے 8 فروری کو تمام مر د و خواتین باچا خان کے نشان لالٹین کو یاد رکھیں گے۔

مزید پڑھیں

اسفد یار ولی نے کہاکہ یقین ہے مرد و خواتین، جوان اور بوڑھے سب مل کر اپنے نشان لالٹین کو کامیاب کرائیں گے، پختونوں اور اس مٹی کی جنگ جیتنے کا واحد راستہ لالٹین کو کامیابی دلا کر ہی ممکن ہے۔

انہوں نے کہاکہ اے این پی کے علاوہ کوئی بھی اس مٹی کے حقوق کی جنگ نہیں لڑ سکتا، ہماری تاریخ اور تسلسل پختونوں کے حقوق کے لیے ہماری جدوجہد کی گواہ ہے۔

سربراہ اے این پی نے کہاکہ مختلف ادوار میں ہم نے جبر اور زیادتیوں سمیت جھوٹے الزامات کا مقابلہ کیا ہے، فخر ہے کہ ولی باغ نے پختونوں کو کبھی کسی کے سامنے شرمندہ نہیں کرایا ہے۔

اللہ ہم سے کبھی کچھ ایسا نہ کرائے کہ پختون شرمندہ ہوں

انہوں نے کہاکہ دعا ہے کہ اللہ ہم سے کبھی کچھ ایسا نہ کرائے کہ پختون شرمندہ ہوں۔ آج بھی دعویٰ کرتے ہيں کہ کوئی ہم پر ایک روپے کی بھی کرپشن ثابت کرے۔

اسفند یار ولی کا کہنا تھا کہ ہم نے بہت کچھ برداشت کیا ہے لیکن باچا خان کا نظریہ کبھی نہیں چھوڑا، پرانے ساتھیوں کی اولادسے توقع ہے کہ اپنے آباؤ اجداد کا سر فخر سے بلند کرائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp