الیکشن کمیشن کا اے این پی کو جرمانہ، لالٹین کا نشان بھی دے دیا

ہفتہ 13 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اے این پی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے محفوظ کیا فیصلہ سناتے ہوئے اے این پی کو لالٹین کا نشان واپس دے دیا۔ تاہم 20 ہزار جرمانہ اور انٹرا پارٹی الیکشن کروانا ضروری قرار دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے عوامی نیشنل پارٹی کے انتخابی نشان سے متعلق کیس میں فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اے این پی کی 5 سال کی معیاد ابھی مکمل نہیں ہوئی۔

الیکشن کمیشن نے اے این پی کو 20 ہزار کا جرمانہ کیا ہے اور 10مئی تک انٹرا پارٹی الیکشن کروانے حکم دیا ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی نے انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے 6 ماہ کی مہلت مانگی تھی جس پر الیکشن کمیشن نے کہا کہ اے این پی کی 5 سال کی مدت ابھی مکمل نہیں ہوئی ہے، ملک میں اس وقت الیکشن مہم چل رہی ہے اور سیاسی جماعتیں اس میں شرکت کررہی ہیں لہٰذا اے این پی 10 مئی تک انٹرا پارٹی الیکشن کرائے۔

واضح رہے انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے پر الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز 13 جماعتوں کو ڈی لسٹ کر دیا تھا، تاہم الیکشن کمیشن اور پاکستان تحریک انصاف کا ابھی بھی اسی معاملے پر سپریم کورٹ میں کیس زیر سماعت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp