اسلام آباد پولیس نے عام انتخابات سے قبل وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی تیسری حد تک الرٹ کر دی ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا ہے کہ پولنگ اسٹیشنز میں داخل ہونے والے تمام افراد کو مکمل پڑتال کے بعد داخل ہونے دیا جائے گا۔ اگر کوئی پولیس یا کسی بھی دوسرے ادارے کے علامتی لباس میں ہوگا تو اسے بھی تلاشی کے عمل سے گزرنا پڑے گا۔
اسلام آباد میں سکیورٹی تیسری حد تک الرٹ کردی گئی ہے۔
تمام پولنگ اسٹیشنز میں داخل ہونے والے تمام افراد کو مکمل پڑتال کے بعد داخل ہونے دیا جائے گا۔
اگر کوئی پولیس یا کسی بھی دوسرے ادارے کے علامتی لباس میں ہوگا تو اسے بھی تلاشی کے عمل سے گزرنا پڑے گا۔
اسلام آباد پولیس کے 2000 سے…
— Islamabad Police (@ICT_Police) February 7, 2024
ترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس کے 2 ہزار سے زیادہ افراد سرکاری اور غیر سرکار ی گاڑیوں میں گشت کریں گے جن کی شناخت کے لیے ان کی گاڑیوں پر پاکستان کے جھنڈے آویزاں کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد پولیس اور دیگر اداروں کی گاڑیوں پر بھی پاکستان کے جھنڈے آویزاں کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
ترجمان نے بتایا کہ ٹریفک کے بہاؤ میں ایمبولینس، آگ بجھانے والی گاڑیاں اور دیگر ایمرجنسی سروسز کی گاڑیوں کو ترجیح دی جائے گی۔
انہوں نے کہاکہ لوگ سفر کرتے ہوئے سخت پڑتال کے عمل کی وجہ سے اضافی وقت رکھ کر گھر سے نکلیں اور اسلام آباد پولیس کے ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں سے تعاون کریں۔
ترجمان نے بتایا کہ شہری کسی بھی ایمرجنسی کے متعلق پکار 15 یا آئی سی ٹی 15 ایپ پر اطلاع دیں۔