اسپتال پر حملے کا دعویٰ جھوٹ، افغانستان پوزیشن واضح کرے دہشتگردوں کے ساتھ کھڑا ہے یا پاکستان کے ساتھ، عطا تارڑ

منگل 17 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ افغان طالبان رجیم نے پاکستان کے خلاف اسپتال پر حملے کا جھوٹا بیانیہ گھڑنے کی کوشش کی، تاہم حقائق سامنے آنے پر انہیں اپنی گمراہ کن پوسٹس ڈیلیٹ کرنا پڑیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کو واضح فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں یا دہشتگرد عناصر کے ساتھ۔

مزید پڑھیں: افغانوں کی طویل مہمان نوازی پاکستان کی سب سے بڑی غلطی تھی، وزیر دفاع خواجہ آصف

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں، اسی لیے وہاں موجود دہشتگردوں کے ٹھکانوں اور انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا۔

عطا تارڑ نے بتایا کہ جن مقامات پر کارروائی کی گئی وہاں ایمونیشن (گولا بارود) موجود تھا اور وہاں ہونے والے دھماکے اس بات کا ثبوت ہیں کہ ہدف درست تھا۔

انہوں نے کہاکہ آپریشن غضب للحق کے مقاصد بالکل واضح ہیں اور اس میں صرف دہشتگردوں کو نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے افغان طالبان کے اس دعوے کو بھی مسترد کیا کہ پاکستان نے کابل میں منشیات کے عادی افراد کے بحالی مرکز یا اسپتال کو نشانہ بنایا۔

ان کے مطابق نہ کسی اسپتال، نہ کسی بحالی مرکز اور نہ ہی کسی شہری عمارت کو نشانہ بنایا گیا، بلکہ کارروائی مکمل طور پر پیشہ ورانہ انداز میں کی گئی جس میں صرف گولا بارود کے ذخائر اور تکنیکی انفرااسٹرکچر کو تباہ کیا گیا۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ افغان طالبان کی جانب سے 400 ہلاکتوں کا دعویٰ بھی بے بنیاد اور گمراہ کن ہے۔ ان کے مطابق کابل میں نظر آنے والے شعلے اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ وہاں اسلحہ کے ذخائر کو نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی پالیسی بالکل واضح ہے اور وقت آنے پر دنیا اس کی شفافیت دیکھے گی۔ پاکستان اپنے دوست ممالک خصوصاً سعودی عرب، کے ساتھ کھڑا ہے اور مسلسل رابطے میں ہے۔

مزید پڑھیں: پاک افغان کشیدگی: پاکستان کی فوجی طاقت کے مقابلے میں کابل کے پاس کونسے آپشنز باقی ہیں؟

عطا تارڑ نے افغان طالبان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ حکومت ہے جس کے عہدیداران ماضی میں بھی کئی بار جھوٹے بیانات دیتے رہے ہیں، اور منشیات کے عادی افراد سمیت معصوم لوگوں کو مختلف مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

19ویں صدی میں چترال سے انگریز فوج کی جانب سے قبضے میں لیے گئے نایاب قرآنی نسخے کی برطانیہ میں نیلامی

امریکی بحریہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی میں ’قزاقوں‘ کی طرح کام کر رہی ہے، یہ منافع بخش کاروبار ہے، صدر ٹرمپ

قطر کی جانب سے امریکی صدر کو دیے گئے طیارے کی ٹیسٹنگ مکمل، جلد استعمال متوقع

بگ باس 17 کے فاتح کامیڈین منور فاروقی کے گھر بیٹی کی پیدائش

میں بھی ملک کی ترقی کے لیے وقف ایک مزدور ہوں، بنگلہ دیشی وزیراعظم طارق رحمان کا یوم مزدور پر پیغام

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری