ملک بھر میں انتخابات 2024 کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے، شہری جوش و جذبے سے ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں، سرچ انجن گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل پاکستانی پرچم لگے بیلٹ باکس سے رنگ دیا ہے، تاہم بعض علاقوں میں ووٹنگ کا عمل تاخیر کا شکار ہے، ۔
بزرگ اور خصوصی افراد نے بھی جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہوکر ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ اسٹیشنز کا رخ کیا ہے۔
ووٹ ڈالنا ضروری، بزرگ خاتون کے جذبے کو سلام۔۔!! pic.twitter.com/iiAEohIIIa
— Khurram Iqbal (@khurram143) February 8, 2024
لاہور میں ایک شہری اپنی بوڑھی والدہ کو کندھوں پر بیٹھا کر ووٹ ڈالنے لے آیا، بوڑھی خاتون پاکستان کے لیے اپنا فرض سمجھتے ہوئے ووٹ ڈالنے نکلی ہیں تو دوسری طرف جانب خصوصی افراد بھی ووٹنگ کے عمل میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔
ڈیرہ غازی خان میں ایک شخص وہیل چیئر پر بیٹھ کر ووٹ کاسٹ کرنے پولنگ اسٹیشن پہنچا، سمندری میں بھی ایک معزور شخص ووٹ کاسٹ کرنے پولنگ اسٹیشن پہنچا ہے۔
سمندری میں معذور شہری ووٹ ڈالنے پہنچ گیا۔۔!! pic.twitter.com/sexsYbEyR1
— Khurram Iqbal (@khurram143) February 8, 2024
اسلام آباد کے حلقہ این اے 47 کے ایک پولنگ اسٹیشن پر باہمت معزور شخص ووٹ ڈالنے پہنچا اور اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
این اے 47 اسلام آباد میں باہمت معذور شخص اپنا ووٹ ڈالنے پہنچ گیا۔۔!! pic.twitter.com/IScZz3TL7o
— Khurram Iqbal (@khurram143) February 8, 2024
اسلام آباد میں 80 سالہ بزرگ خاتون بھی ووٹ ڈالنے پولنگ اسٹیشن پہنچ گئی ہے۔
اسلام آباد میں 80 سالہ بزرگ خاتون ووٹ ڈالنے پہنچ گئیں۔۔!! pic.twitter.com/oFz8KE5frX
— Khurram Iqbal (@khurram143) February 8, 2024
گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل پاکستانی پرچم سے رنگ دیا
پاکستان میں عام انتخابات کے موقع پر دُنیا کے مقبول ترین سرچ انجن گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا ہے۔
گوگل نے الیککشن 20224 کےاپنا ڈوڈل تبدیل کرتےہوئے پولنگ کی مناسبت سے بلیٹ باکس کی تصویر لگائی ہے جس پر پاکستانی پرچم بھی بنا ہے۔
ملک کے مختلف حصوں میں پولنگ شروع نہ ہوسکی
ملک بھر میں عام انتخابات 2024 کے لیے پولنگ کا وقت شروع ہونے کے باوجود مختلف شہروں کے پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ وقت پر شروع نہ ہوسکی۔
انٹرنیٹ کی بندش اور رابطوں میں مشکلات کے باعث ملک بھر میں متعدد پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا عمل شروع نہ ہوسکا۔
لاہور کے حلقہ این اے 129 کے پولنگ اسٹیشن 265 پر پولنگ شروع نہ ہوسکی، پریزائیڈنگ افسر کے مطابق موبائل فون سروس کی بندش سے ریٹرننگ افسران سے رابطہ نہیں ہو پارہا۔
حیدرآباد میں پولنگ کا سامان تاحال تقسیم نہ ہو سکا، این اے 220 کے پولنگ اسٹاف کو اب تک انتخابی سامان نہیں دیا گیا۔
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر طارق قریشی کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ افسر (آر او) کے پاس سسٹم کے پاس ورڈ اور آئی ڈی ہوتی ہے، آر او کے لاگ ان کرنے کے بعد ہی سامان کی ترسیل شروع کی جا سکتی ہے۔
ٹھل میں پی ایس2 پر پولنگ کا عمل شروع نہیں ہوسکا، پولنگ اسٹیشن کی تیاریاں مکمل نہیں ہوسکی ہیں۔
گھوٹکی میں این اے 198 ڈھرکی کے پولنگ اسٹیشنزپرووٹنگ شروع نہ ہوسکی،گھوٹکی میں ایجنٹ نہ ہونے کے باعث پولنگ شروع نہیں ہوئی۔
اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے این اے 48 شہزاد ٹاؤن کے پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کے آغاز میں تاخیر ہوئی، عملہ پولنگ کے انتظامات میں مصروف رہا جس کے باعث پولنگ کا آغاز 15منٹ تاخیر سے ہوا،شہزاد ٹاؤن کے پولنگ اسٹیشن کے باہر ووٹرز بڑی تعداد میں موجود رہی۔
کراچی کے حلقے این اے 250 کے پولنگ اسٹینشن نمبر 262 سے 265 پر بھی پولنگ وقت پر شروع نہ ہوسکی، پولنگ اسٹیشن نمبر 262 سے 265 میں پریزائیڈنگ افسر نہیں پہنچ سکے جبکہ پولنگ اسٹیشنز کے باہر ووٹرز کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔
پولنگ عملے کا کہنا ہے کہ موبائل فونز نیٹ ورک متاثر ہونے سے رابطوں میں مسائل کا سامنا ہے۔
کراچی کے حلقے این اے 246 ، اورنگی ٹاؤن سپر گرامر اسکول کے پولنگ اسٹیشن نمبر 77 میں نہ عملہ پہنچ سکا اور نہ ہی سامان پہنچ پایا ہے، پولنگ اسٹیشن پر سیکیورٹی اہلکار اور امیدواروں کے پولنگ ایجنٹ پہنچ گئے ہیں۔
کراچی میں حلقہ این اے 232 ملیر میں پولنگ اسٹیشن نمبر 247 میں بیلٹ باکس سیل نہ ہونے اور پولنگ ایجنٹس کے نہ پہنچنے کی وجہ سے پولنگ ابھی تک شروع نہ ہوسکی جبکہ کراچی کے حلقے این اے 238 اور صوبائی حلقے 102 میں بھی پولنگ اسٹیشن بند ہونے کے باعث پولنگ شروع نہ ہوسکی۔
Returned home after the failure to cast the vote in the 2nd attempt… They say it will take another hour to open the voting… I am sure they will not give extra time after 5 pm! Never experienced this level of election day rigging in Pakistan! #Elections2024 https://t.co/kwwztl4bDM
— Adeel Azhar (@adeel_azhar) February 8, 2024
سندھ کے علاقے جامشورو میں پولنگ کا وقت شروع ہونے کے باوجود بیشتر پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا عمل شروع نہ ہوسکا،انتظامات مکمل نہ ہونے کے باعث پولنگ کا عمل شروع نہیں ہوا۔
خیبرپختونخوا کے علاقے بونیر میں سرد موسم کے باعث مختلف پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ تاخیر کا شکار ہے، پولنگ اسٹیشن نمبر 109 گرلز ڈگری کالج ڈگر میں پولنگ ایجنٹ اور ووٹر نہیں پہنچ سکے۔
دوسری جانب میانوالی کے حلقہ این اے 90 میں بھی متعدد پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ شروع نہیں ہوسکی، یہاں پریزائیڈنگ افسران کی جانب سے تاخیر سے الیکشن کا سامان ترتیب دیا گیا جبکہ موسم سرد ہونے کے باعث صبح کے وقت ووٹرز کی تعداد بھی کم ہے۔
سوات کے بالائی علاقوں کے کئی پولنگ اسٹیشنز پر بھی پولنگ کا عمل تاخیر کا شکار رہا، گبرال اور مٹلتان کے پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی عملہ بروقت نہ پہنچ سکا۔