ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ: کیا بھارت فائنل میں جگہ بنا پائے گا؟

جمعہ 10 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں جاری ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) میزبان کرکٹ ٹیم اپنا چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ آسٹریلیا کے ساتھ کھیلے گی جبکہ سری لنکا کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔

روہت شرما کی کپتانی میں کھیلنے والی بھارتی ٹیم ڈبلیو ٹی سی کے فائنل کے لیے فیورٹ ہے اور آسٹریلیا پہلے ہی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے۔ آسٹریلیا نے اندور میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا بھارت کو شکست دے کر اس میگا ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنائی۔

دوسری جانب بھارت کی بھی نظریں فائنل کھیلنے پر ہیں لیکن سری لنکا اس کی امیدوں پر پانی پھیر سکتا ہے۔

ٹیم انڈیا کے لیے آسان راستہ

اگر بھارتی ٹیم آسٹریلیا سے چوتھا ٹیسٹ میچ جیتتی ہے تو اس طرح وہ ڈبلیو ٹی سی کے فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لے گی۔ اس سے سری لنکا اس دوڑ سے باہر ہو جائے گا چاہے وہ نیوزی لینڈ سے دونوں ٹیسٹ میچ جیت ہی کیوں نا جائے۔

 

ہارنے یا برابر کرنے سے ہندوستان خطرے میں پڑ جائے گا

 

اگر بھارت آسٹریلیا سے جاری چوتھا ٹیسٹ میچ ہارتا یا میچ ڈرا کرتا ہے تو اس صورت میں سری لنکا کے لیے فائنل کے دروازے کھل جائیں گے لیکن پھر بھی اسے نیوزی لینڈ سے اپنے دونوں میچز جیتنے ہوں گے۔

اگر سری لنکا دونوں ٹیسٹ میچ جیتنے میں ناکام رہے تو کیا ہو گا؟

اگر سری لنکا نیوزی لینڈ سے دونوں یا کوئی ایک بھی میچ ہارتا ہے تو اس صورت میں بھی بھارت ڈبلیو ٹی سی کے فائنل میں پہنچ جائے گا۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جمعرات کو شروع ہونے والے چوتھے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا اپنی پہلی اننگز میں 480 رنز بنا کر مضبوط پوزیشن میں آچکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل فوٹوز میں نئے مصنوعی ذہانت کے فیچرز متعارف

استثنیٰ کسی شخصیت کے لیے نہیں بلکہ صدر و وزیراعظم کے عہدوں کا احترام ہے، رانا ثنا اللہ

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ