انتخابات 2024: عون چوہدری کی خوشیاں پھیکی پڑگئیں

جمعہ 9 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 کے نتائج جاری کرنے سے روک دیا ہے۔

حلقہ این اے 128 سے استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار عون چوہدری نے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق کامیابی حاصل کی تھی جس کے خلاف پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار سلمان اکرم راجا نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

Related Posts

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے فیصلہ سناتے ہوئے 12 فروری کو الیکشن کمیشن سمیت دیگر حکام سے جواب طلب کر لیا، اور نتائج جاری کرنے سے روک دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp