نجم سیٹھی کے بیان پر ایشین کرکٹ کونسل کا رد عمل سامنے آ گیا

جمعہ 6 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کے بیان کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

ایشین کرکٹ کونسل نے نجم سیٹھی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل نے جمعرات کو کیلنڈر اور پاتھ وے اسٹرکچر کا اعلان کیا تھا، جبکہ کیلنڈر کی منظوری ڈویلپمنٹ کمیٹی فنانس اینڈ مارکیٹنگ نے دی، کیلنڈر کی منظوری 13دسمبر 2022 کو ہونے والے اجلاس میں دی گئی تھی، اور کیلنڈر کے حوالے انفرادی طور پر تمام شرکاء کو آگاہ کر دیا گیا تھا۔

اے سی سی کے مطابق کیلنڈر کی ای میل 22 دسمبر کو کر دی گئی تھی، ممبر بورڈز کی جانب سے رسپانس موصو ل ہوئے، پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس حوالے تبصرہ تجاویز اور ترامیم موصول نہیں ہوئیں۔

واضح رہے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ ایشین کرکٹ کونسل نے ہم سے رابطہ نہیں کیا اور خود ہی فیصلہ کر لیا، انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں ایشیا کپ ہونے جا رہا ہے اور ہم سے پوچھا بھی نہیں جا رہا ہے۔

بھارتی کرکٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ بھارتی ٹیم پاکستان آتی نہیں اور ہمیں بھارت میں کھیلنے کا کہنا عجیب بات ہے، بی سی سی آئی اگر خودمختار ادارہ ہے تو انہیں سیاست سے دور رہنا چاہیے، نیوٹرل مقام پر کھیلنے کے حوالے سے حکومت سے بات کروں گا، اگر حکومت کی جانب سے اجازت ملی تو ہی کھیلیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیصل آباد میں کیمیکل فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے دھماکا، 13 ہلاک، متعدد زخمی

1971 کی پاک بھارت جنگ: بہاریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم تاریخ کا سیاہ باب

آزادی رائے کو بھونکنے دو

بنگلہ دیش کا کولمبو سیکیورٹی کانکلیو میں علاقائی سلامتی کے عزم کا اعادہ

فلپائن میں سابق میئر ’ایلس گو‘ کو انسانی اسمگلنگ پر عمرقید

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟