ملٹری ڈائیلاگ گروپ اجلاس: پاکستان اور ترکیہ کا دفاعی تعاون بڑھانے کا عہد

جمعہ 16 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور ترکیہ نے تربیتی مشقوں، دوروں کے تبادلے اور دفاعی سازوسامان کی مشترکہ پیداوار سے متعلق دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

وزارت دفاع حکام کے مطابق 18ویں پاک ترکیہ اعلیٰ سطحی ملٹری ڈائیلاگ گروپ (ایچ ایل ایم ڈی جی) کا 4 روزہ اجلاس 13 سے 16 فروری 2024 تک وزارت دفاع راولپنڈی میں منعقد ہوا۔ گروپ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری دفاع، لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمود الزماں خان جبکہ ترکیہ کے وفد کی سربراہی ترکیہ کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف عرفان زوسرٹ کررہے تھے۔

گروپ اجلاس کے باضابطہ سیشن کے انعقاد سے قبل ترکیہ چیف آف جنرل اسٹاف نے سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل(ریٹائرڈ) حمودالزمان خان سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے دفاعی تعاون کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسے نئی بلندیوں تک لے جانے کا عہد کیا۔ سلامتی، انسداد دہشت گردی اور موجودہ علاقائی اور جغرافیائی و سیاسی امور بھی زیر بحث آئے۔ مزید برآں وفود نے گزشتہ سال ترکی اجلاس کے انعقاد کے بعد سے اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

تربیتی مشقوں، دوروں کے تبادلے اور دفاعی سازوسامان کی مشترکہ پیداوار سے متعلق دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بات چیت انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ وفد کے رہنماؤں نے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم کیا۔

اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاک ترکیہ گروپ کا 19 واں دور سنہ 2025 میں باہمی طور پر طے شدہ تاریخوں پر ترکی میں منعقد ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رام مندر کرپشن اسکینڈل، آئندہ انتخابات سے قبل بی جے پی نئی آزمائش سے دوچار

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب کے چڑیا گھروں میں جانوروں کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے خصوصی انتظامات

پنجاب میں 10 لاکھ کسان کارڈز کا ہدف آخری مرحلے میں، 360 ارب کے بلا سود قرضے جاری

’اگر بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو پاکستان ہر محاذ پر لڑنے کے لیے تیار ہے‘، سوشل میڈیا پر پاکستانی یک زبان ہوگئے

نئے مالی سال کا شاندار آغاز، اسٹاک ایکسچینج ایک لاکھ 82 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا

ویڈیو

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

مودی کی آبی جارحیت پر پاکستان کا ایک بار پھر سخت ردعمل

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں