پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کسی بھی وقت پاکستان آ سکتے ہیں: مریم اورنگزیب

اتوار 12 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کسی بھی وقت پاکستان آ سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا عمران خان اپنے سیاسی کاروبار کے لیے کتنی ماؤں کی گود اجاڑے گا؟ عمران خان نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا اور اب ملک کا امن و امان خراب کرنے پر تلے ہیں۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا عمران خان نے اقتدار کے خاتمے پر سائفر کا ڈرامہ رچایا جو خارجہ تعلقات پر اثر انداز ہوا۔ اب سائفر پر امریکا سے معافیاں مانگ رہا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا عمران خان فراڈیا انسان ہے۔ تمہیں توشہ خانہ، ملک کے خلاف فارن فنڈنگ اور منی لانڈرنگ میں جواب دینا پڑے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا عمران خان نے میڈیا کارکنوں پر بھی بد ترین تشدد کرایا اور لاشوں پر سیاست کی تاکہ افراتفری پھیلے۔ عمران خان کا ہر سیاسی تماشہ ناکام ہوا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ، سائفر اور ’جیل بچو تحریک‘ کے بعد اب نعشوں پر سیاست کر رہا ہے۔ ظل شاہ کی نعش اسپتال پہنچانے والی گاڑی کے ڈرائیور کو زمان پارک کیوں بلایا۔ مرحوم کے والد کوپیسے کیوں دیئے۔ سب سوالوں کے جواب دینا ہوں گے۔

وزیراطلاعات نے کہا پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین کی گاڑی ظل شاہ کے جاں بحق ہونے کے دوران استعمال ہوئی۔ عمران خان اپنے سیاسی کاروبار کے لیے کتنی ماؤں کی گود اجاڑے گا؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی