گلیات کا چکن روسٹ ’پٹاخہ چکن‘ کیوں کہلاتا ہے؟

جمعرات 22 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گلیات کے رہائشی وقار امر کے دادا کا گلیات میں ڈھابہ ہوتا تھا جہاں لگ بھگ نصف صدی قبل انہوں نے منفرد چکن روسٹ متعارف کرایا جو وقت کے ساتھ ساتھ سیاحوں اور مقامی باشندوں کو بھاتا چلا گیا، یہاں تک کہ اب یہ ایک طرح سے گلیات کی سوغات بن چکا ہے اور ’پٹاخہ چکن‘ کے نام سے مشہور ہے۔

امر وقار کے دادا کا ڈھابہ اب گلیات کے زیرو پوائنٹ پر ایک بڑے ہوٹل کا روپ دھار چکا ہے، جہاں ہر وقت سیاحوں کا رش لگا رہتا ہے، جن میں سے بیشتر صرف یہاں کی سوغات پٹاخہ چکن کا سن کر ہی آتے ہیں۔

امر وقار کے مطابق خوبصورت اور منفرد چیز کو پٹاخہ کہا جاتا ہے اور چکن روسٹ کا ذائقہ استعمال ہونیوالے مصالحے خاص طور پر کٹی ہوئی سرخ مرچوں کی وجہ سے مختلف ہے، اسی لیے اسے ’پٹاخہ چکن‘ کہا جاتا ہے، جو سخت سردی میں بھی پسینہ نکال دیتا ہے۔

امر وقار نے وی نیوز کو بتایا کہ یوں تو ان کے ہوٹل میں ہر قسم کے کھانے تیار کیے جاتے ہیں، لیکن سیاح سب سے زیادہ ’پٹاخہ چکن‘ہی پسند کرتے ہیں۔ ’۔۔۔ایک ہی وقت ایک ہزار تک چکن روسٹ آرڈر آتے ہیں، جو سیاح گلیات آتے ہیں وہ چکن پٹاخہ کا آرڈر ضرور کرتے ہیں۔ ‘

امر وقار کے مطابق چکن پٹاخہ کے لیے وہ اسپیشل مصالحہ تیار کرتے ہیں، جس میں سرخ مرچوں کا استعمال سب سے زیادہ ہوتا ہے، مزید اس ویڈیو رپورٹ میں۔۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سرینگر: پولیس اسٹیشن میں خوفناک دھماکا، 9 اہلکار ہلاک، 27 زخمی

2 سال بعد سینچری اسکور کرکے بابر اعظم نے مخالفین کو کیا پیغام دیا؟

وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کا حیات میڈیکل کمپلیکس پشاور کا ہنگامی دورہ

افغانستان دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کن علاقوں میں موجود ہے؟

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نادرا کی جانب سے نکاح کے بعد ریکارڈ اپڈیٹ لازمی قرار دینے پر شہریوں کا ردعمل کیا ہے؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے