خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں برفباری، لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

جمعہ 16 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ چند روز کے دوران بارش اور برفباری کا نیا اور طاقتور سلسلہ متوقع ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے نے متعدد علاقوں کے لیے الرٹس جاری کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں سردی کی لہر برقرار، میدانی علاقوں میں شدید دھند جبکہ پہاڑوں میں یخ بستہ موسم

محکمہ موسمیات کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد میں موسم سرد رہے گا جبکہ مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں چترال، مالم جبہ، سوات، دیر، کالام اور بٹگرام میں بارش متوقع ہے، جبکہ ایبٹ آباد، کوہستان، مالاکنڈ اور مانسہرہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا میں آج سے 23 جنوری تک وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔

اس دوران پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا خدشہ ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں شدید سردی کی لہر، کراچی میں بھی درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں داخل

گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری متوقع ہے۔ اسکردو، ہنزہ، نگر، غذر، استور، دیامر، شگر اور گانچھے میں برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے 19 جنوری تک آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری کا امکان رہے گا، جبکہ مظفرآباد، نیلم ویلی، باغ، پونچھ اور راولا کوٹ میں بھی بارش اور برفباری متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں دھند اور ملک بھر میں سرد موسم کی شدت، موٹر ویز بند، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

مزید بتایا گیا ہے کہ 20 جنوری سے بارش اور برفباری کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے، جبکہ 21 جنوری سے ملک کے بیشتر حصے ایک طاقتور موسمی نظام کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں۔

دوسری جانب پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کے ساتھ سردی کی شدت بڑھنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: گرینڈ الائنس کا احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان، صوبے بھر میں دفاتر بند کرنے کا فیصلہ

امریکی ریاست واشنگٹن میں خوفناک جنگلاتی آگ، 12 ہزار افراد کا انخلا

شام میں بشار الاسد دور کے 10 سابق اہلکار گرفتار، کریک ڈاؤن جاری

‘بعض سیاستدان زبان پر قابو کیوں نہیں رکھتے؟’ خواتین پولیس سے متعلق بیان پر فواد چوہدری پر شدید تنقید

ریلوے پولیس کی بڑی کارروائی، کراچی سے لاہور اسمگل کیا جانے والا بھاری مقدار میں گٹکا پکڑا گیا

ویڈیو

پاک سفارتکاری کی کامیابی، ایران امریکا امن معاہدے پر پشاور کے شہریوں کا خیرمقدم

اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی خصوصی ’رن فار فن ریس‘، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت

ایران-امریکا ثالثی میں پاکستان کی کامیابی کے پیچھے معرکہ حق کا اہم کردار ہے، انجینیئر خرم دستگیر

کالم / تجزیہ

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘

ویڈنگ ڈیٹیکٹیو یا خانگی جاسوسوں کے اچھوتے کام کا احوال

عین عشق کا المیہ