سپریم کورٹ نے اسلامی صدارتی نظام نافذ کرنے کی درخواست خارج کردی

جمعہ 23 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے اسلامی صدارتی نظام نافذ کرنے کی درخواست خارج کردی ہے۔

کیس کی سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار عبدالغفور نے کہا کہ پاکستان میں اسلامی صدارتی نظام کا نفاذ چاہتے ہیں۔ اس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ہم بھی اسلامی نظام چاہتے ہیں، پاکستان میں پارلیمانی نظام حکومت ہے۔

چیف جسٹس نے درخواست گزار کو مخطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایسا کریں پاکستان کا آئین پڑھیں، دستور کی کتاب کا رنگ بھی سبز ہے، آئین پاکستان میں اللہ کے نظام کا ذکر ہے، آئین کا آغاز اللہ کے ذکر سے ہوتا ہے، قران پاک کا آئین پاکستان میں ذکر ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آئین کے آرٹیکل 227 کے مطابق کوئی قانون قرآن و سنت کے منافی نہیں بن سکتا، کیا آپ کو ان باتوں سے اختلاف ہے، کیا آپ صدارتی نظام میں صدر بننا چاہتے ہیں، آپ کیوں تمام اختیارات فردِ واحد کو دینے کے لیے صدارتی نظام چاہتے ہیں؟

چیف جسٹس نے کہا کہ آپ جو پڑھ رہے ہیں وہ آئین پاکستان نہیں ہے۔ اس پر درخواست گزار نے کہا کہ مجھے آئینِ پاکستان کا مطالعہ کرنے کی مہلت دی جائے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہم یہ درخواست خارج کردیتے ہیں، آپ آئین پڑھ لیں پھر اگر آپ کو لگے تو نئی درخواست دائر کر دیجیے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں